لاہور، گیس لیکج کے باعث دھماکہ، نجی بینک کی چھت گر گئی، ایک شخص جاں بحق، 12زخمی
لاہور(کرائم رپورٹر)ساندہ کے علاقے چوبرجی چوک میں گیس پائپ دھماکے کے دوران نجی بینک کی عمارت زمین بوس ہو گئی جس کے نتیجے میں 1شخص جاں بحق، 12زخمی ہو گئے جبکہ دھماکے کے نتیجے میں درجنوں موٹرسائیکلیں رکشے اور کاریں تباہ ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ساندہ کے علاقے چوبرجی چوک میں واقع سنہری بینک میں گیس لیکج کے باعث گیس پائپ لائن زوردار دھماکے کےء نتیجے میں پھٹ گئی جس کے نتیجے میں بینک کی عمارت زمین بوس ہو گئی اوربلڈنگ گرنے کے بعد آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں چند افراد جھلس کر زخمی ہوگئے جبکہ بینک میں موجود ملبے تلے دبنے اور قریب گزرتے راہگیروں سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے جبکہ دھماکے کے نتیجے میں بینک کی عمارت کے باہر موجود 10موٹرسائیکلیں 2کاریں اور 3رکشے تباہ ہو گئے۔ اطلاع پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور محمد غالب، نواز، اسد ممتاز، وقاص، ارشد، اقرار عباس، عثمان، دلاور، وحید، مزمل، منظور، صدیق اور گلزار عباس کو کو ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کیاجہاں گلزار عباس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیاپولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ عمارت سوئی گیس لیکج دھماکے کے سبب گری، نجی بینک کی عمارت کا ایک حصہ مکمل طور پر زمین بوس ہوا۔ ریسکیو نے تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد بلڈنگ کو کلئیر قرار دے دیا۔ بلڈنگ گرنے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان سمیت دیگر سنیئر افسران بھی موقع پر پہنچ گئے۔ ریسکیو زرائع کے مطابق بلڈنگ گرنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب بنک میں نماز جمعہ کا وقفہ تھا اس وجہ سے زیادہ تر ملازمین نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے گئے ہوئے تھے۔ ریسکیو1122کے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کو دوپہر1بج کر 21منٹ پر چوبرجی کے علاقہ میں نجی بینک کی عمارت کے منہدم ہونے کی اطلاع موصول ہونے پر فوری طور پر8ریسکیو ایمرجنسی ایمبولینسز،4موٹربائیک ایمبولینسزاور3ریسکیو وفائروہیکلز کو جائے حادثہ کی طرف روانہ ہوئیں اور5منٹ کے اوسط رسپانس ٹائم کیساتھ40 ریسکیورز نے جائے حادثہ پر پہنچتے ہی امدادی کاروائیاں شروع کر دیں اور12زخمیوں کو طبی امداد دیتے ہوئے فوری طور پر میو اور سروسز ہسپتال منتقل کر دیا۔زخمیوں میں 46سالہ محمد غالب،50سالہ محمد نواز،28سالہ اسد ممتاز،24سالہ وقاص،30سالہ ارشد حسین،45سالہ اقرارحسین،28سالہ عثمان،50سالہ دلاور،20سالہ وحید علی،22سالہ مزمل،37سالہ مظہر اور80سالہ صادق شامل ہیں
دھماکہ