چین کیساتھ سرحد پر صورتحا ل کشیدہ اور خطرناک ہے: بھارتی آرمی چیف جنرل

چین کیساتھ سرحد پر صورتحا ل کشیدہ اور خطرناک ہے: بھارتی آرمی چیف جنرل

  

  نئی دہلی  (مانیٹرنگڈیسک) بھارتی فوج کے سربراہ جنرل منوج نروانے کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ سرحد پر صورتِ حال کشیدہ اورخطرناک ہے۔تفصیلات کے مطابق لداخ کے معاملے پر بھارت اور چین کے درمیان کشیدگی کے بعد ہندوستان کی عسکری قیادت گو مگوں کی شکار ہو گئی، چیف آف ڈیفنس سٹاف بپن راوت اور موجودہ آرمی چیف جنرل منوج مکنڈ نروانے کے بیانات نے بھارتی تیاری کو آشکار کر دیا۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کی فوج کے سربراہ جنرل منوج نروانے کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ سرحد پر صورتِ حال خطرناک ہے تاہم مذاکرات کے ذریعے سرحدی کشیدگی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔بھارتی آرمی چیف نے سرحدی علاقے کے دورے کے موقع پر جمعہ کو مقامی خبر رساں ادارے  اے این آئی  سے گفتگو کی۔انہوں نے اعتراف کیا کہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) پر صورتِ حال کشیدہ ہے۔ توقع ہے کہ سرحدی تنازع مکمل طور پر بات چیت کے ذریعے ہی حل ہو سکتا ہے۔اے این آئی کے مطابق بھارتی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ انہوں نے سرحد پر موجودہ صورتِ حال کا جائزہ لیا ہے۔ مختلف مقامات کا دورہ کیا اور افسران اور اہلکاروں سے بات چیت بھی کی ہے۔جنرل منوج کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو سے تین ماہ کے دوران سرحد پر کشیدہ صورتِ حال ہے لیکن ہم عسکری اور سفارتی سطح پر چین کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ بیجنگ کیساتھ بات چیت کا عمل مستقبل میں بھی جاری رہے گا اور توقع رکھتے ہیں کہ بات چیت کے ذریعے اختلافات کا حل تلاش کر لیں گے۔

بھارتی آرمی چیف جنرل

مزید :

صفحہ اول -