پی ٹی آئی انتقام کی سیاست کو فروغ دے رہی ہے،شہبازشریف
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی بے شرمی وڈھٹائی سے انتقام کی سیاست کو فروغ دے رہی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں، کارکنان، میری بھتیجی مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر کے خلاف ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرنا انتہائی قابل مذمت ہے۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ نیازی حکومت کس قدر بزدل اور عدم تحفظ کا شکار ہے۔ پی ٹی آئی بے شرمی وڈھٹائی سے انتقام کی سیاست کو فروغ دے رہی ہے۔
شہبازشریف