کورونا وائرس کی دوسری لہر پہلی سے زیادہ خطرناک ہو سکتی ہے، اسد عمر

  کورونا وائرس کی دوسری لہر پہلی سے زیادہ خطرناک ہو سکتی ہے، اسد عمر

  

لاہور(این این آئی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی اختیار کی ہے،کورونا وائرس کے کیسز کم ہوئے ہیں لیکن وائرس مکمل ختم نہیں ہوا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے عوام پر زور دیا کہ جب تک کورونا وا ئرس کی ویکسین نہیں آ جاتی قواعد و ضوابط کی پاسداری جاری رکھی جائے،کورونا وائرس کی دوسری لہر پہلی سے زیادہ خطرناک ہو سکتی ہے، سکو ل سخت احتیاطی اقدامات کیساتھ کھولے جائیں گے، اس سلسلے میں حتمی فیصلہ اگلے ہفتے ہونیوالے اجلاس میں کیا جائیگا۔

اسد عمر

مزید :

صفحہ اول -