دانشور وں کاسول ایوارڈ لینے سے معذرت کرنا تشویشناک امر ہے، رضا ربانی

     دانشور وں کاسول ایوارڈ لینے سے معذرت کرنا تشویشناک امر ہے، رضا ربانی

  

 اسلام آباد (سٹاف ر پورٹر) سابق چیئرمین سینیٹ اور پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی نے کہا ہے کہ یہ بات قابل تشویش ہے کہ پاکستانی دانشور سول ایوارڈ لینے سے معذرت کررہے ہیں۔ایک بیان میں سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ پہلے تاج جویو نے بیٹے کے لاپتا ہونے پر حسن کارکردگی ایوارڈ لینے سے انکار کیا، اب شاعرہ فہمیدہ نسرین کی بیٹی نے صحافیوں کے اغوا اور تشدد پر مرحوم والدہ کیلئے ایوارڈ نہیں لیا۔رضا ربانی نے کہا کہ جہاں دانشور سوچ کو ریاستی پالیسی کے تحت دبایا جارہا ہو وہ معاشرہ مردہ ہوجاتا ہے، تاریخ گواہ ہے جہاں حکمراں اشرافیہ نے دانشوروں کا گلا گھونٹا وہ معاشرہ تاریخ کے کوڑے دان میں گیا۔

رضا ربانی

مزید :

صفحہ اول -