پی ٹی آئی کے دوسالوں میں قرض میں 14ہزار 600ارب کا اضافہ ہو ا، اسحاق ڈار

    پی ٹی آئی کے دوسالوں میں قرض میں 14ہزار 600ارب کا اضافہ ہو ا، اسحاق ڈار

  

  لندن  (آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنماء   سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے دو سالوں میں قرض میں 14ہزار 600 ارب اضافہ ہوا، پاکستان کا قرض71 سالوں میں 30 ارب تک تھا، تحریک انصاف کی دو سالہ حکومت میں ساڑھے44 ہزار ہوگیا ہے، عمران خان نے توقرضوں میں 10 ہزار ارب کمی کا وعدہ کیا تھا۔ انہوں نے مائیکروبلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مسلم لیگ ن کے 5 سالہ دور حکومت میں قومی قرضوں میں 10ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوا۔ تحریک انصاف کی حکومت کے دوسالوں میں 11ہزار 600 روپے اضافہ ہوا۔اسی طرح مسلم لیگ ن کے 5 سالوں میں قومی قرض اور ادائیگیاں 13ہزار500 ارب کا اضافہ ہوا۔ جبکہ تحریک انصاف کے 14 ہزار 600 ارب کا اضافہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی سے قوم سے قومی قرضوں میں 10 ہزار ارب کمی کا وعدہ کیا تھا۔ دوسری جانب زرمبادلہ کے ذخائرمیں گزشتہ ہفتہ کے دوران 120.4 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈکیا گیا۔

  اسحاق ڈار

مزید :

صفحہ اول -