بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ، نیب اس کیخلاف جہاد کر رہی ہے، جاوید اقبال

  بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ، نیب اس کیخلاف جہاد کر رہی ہے، جاوید اقبال

  

 اسلام آباد (سٹاف ر پورٹر)  چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید  اقبال نے کہا ہے کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے، نیب بدعنوانی کیخلاف جہا د کر رہی ہے۔ 2018 اور2019 میں بدعنوان عناصر سے 363 ارب روپے سرکاری خزانہ میں جمع کرائے۔ جمعہ کو چیئرمین قومی احتسا ب بیورو جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ میگا کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے، نیب مقدمات میں مجموعی سزا کی شرح68.8 فیصد ہے، انہوں نے مزید کہا نیب کی کارکردگی مزید بہتر کرنے کیلئے مختلف شعبوں کو فعال بنایا گیا ہے، نیب کو 2019 میں 53 ہزار 643 شکایات موصول ہوئیں۔ نیب نے 42 ہزار760 شکایات کو نمٹا دیا ہے،2018میں 48 ہزار591 شکایات میں سے41 ہزار414 نمٹائے گئے ہیں۔

چیئرمین نیب

مزید :

صفحہ اول -