وزیراعلیٰ شوبازیوں کی بجائے عملی کام پر یقین رکھتے ہیں‘ نشاط ڈاہا 

  وزیراعلیٰ شوبازیوں کی بجائے عملی کام پر یقین رکھتے ہیں‘ نشاط ڈاہا 

  

خانیوال (نمائندہ پاکستان+نامہ نگار)رکن صوبائی اسمبلی نشاط احمد خان ڈاہا نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر سرپرستی پنجاب نے ترقی کی طرف سفر(بقیہ نمبر38صفحہ 6پر)

 شروع کردیا ہے عثمان بزدار جیسا محنتی وزیراعلی صوبہ کو پہلے کبھی نہیں ملا- گزشتہ دو سال کے دوران صوبہ میں جتنی ترقی ہوئی اس کی 30 سال کے دوران مثال نہیں ملتی- انہوں نے یہ بات پنجاب حکومت کے 2 سال مکمل ہونے پر کارکردگی کے حوالہ گفتگو کرتے ہوئے کہی رکن صوبائی اسمبلی نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کا خصوصی فوکس دور دراز علاقوں کے عوام کے مسائل ان کی دہیلز پر حل کرنا ہے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام بھی اس سلسلہ کی کڑی ہے جنوبی پنجاب کے عوام کو اب اپنے کاموں کے لئے لمبا سفر نہیں کرنا پڑے گا- انہوں نے مزید کیا پنجاب حکومت نے 2 سال کے دوران اداروں میں سروس ڈیلیوری کی طرف توجہ دی -  خصوصی اقدامات اور سخت مانیٹرنگ کی وجہ سے مہنگائی مافیا کی کمر توڑ دی گء یہی وجہ ہے کہ اس وقت آٹا اور دیگر اشیاء خوردونوش کے نرخ کنٹرول میں ہیں - ایم پی اے نشاط احمد خان ڈاہا نے مزید کہا کہ وزیر اعلی عثمان بزدار شو بازیوں کے بجائے عملی کام پر یقین رکھتے ہیں - انہوں نے کیا کہ ضلع خانیوال بھی پنجاب حکومت کی خصوصی توجہ کا مرکز ہے اور یہاں پر ریکارڈ منصوبوں پر کام جاری ہے۔

نشاط ڈاہا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -