فاترالعقل لڑکی سے بداخلاقی کے ملزم کو عمر قید
ملتان (خصو صی رپورٹر) ماڈل کورٹ برائے صنفی تشدد کے جج حسن احمد نے فاتر العقل لڑکی کو جنسی ہوس کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو عمر قید اور ایک لاکھ (بقیہ نمبر43صفحہ 6پر)
روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ نیو ملتان کے مطابق ملزم محمد سلیم نے خاتون کے ذہنی توازن درست نہ ہونے کا فائدہ اٹھاکر زیادتی کی تھی۔ ہراسیکوٹرز ضیاء الرحمن اور سید سلیم بہار نے سرکار کی جانب سے دلائل پیش کیے۔ ملزم کے خلاف گزشتہ برس 21 جولائی کو تھانہ نیو ملتان میں مقدمہ درج ہوا، ملزم نے فاتر العقل لڑکی رخسانہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا، مقدمہ متاثرہ کے بھائی کی مدعیت میں درج ہوا، متاثرہ گھر کا سودا سلف لینے دکان پر گئی تھی،،ملزم نے دماغی توازن درست نہ ہونے پر خاتون کا فائدہ اٹھایا،عدالت نے ملزم کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
عمر قید