دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر ترقیاتی  کام کروا رہے ہیں‘ جہانزیب کھچی

       دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر ترقیاتی  کام کروا رہے ہیں‘ جہانزیب کھچی

  

 میلسی(سپیشل رپورٹر)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب محمد جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ میلسی کے ترقیاتی (بقیہ نمبر34صفحہ 6پر)

منصوبوں کیلئے ہماری بھر پور جدوجہد جاری ہے عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کار شکار میلسی جلہ جیم روڈکی تعمیر کیلئے 13 کروڑ روپے کی ترقیاتی گرانٹ منظور کرا لی ہے اور جلد ہی کہروڑ پکا ریلوے پھاٹک سے سڑک کی تعمیر کا آغاز ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے میاں ندیم ممتاز کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ سابقہ عوامی نمائندوں نے میلسی کے مسائل کے حل کی جانب کوئی توجہ نہ دی یہی وجہ ہے کہ آج ہر جانب مسائل کے انبار موجود ہیں اور سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ہم نے ترجیحی بنیادوں پر دستیاب وسائل کو بروئے کار لا کر ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا ہے اور انشاء اللہ عوام سے کیئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار جلد ہی میلسی کا دورہ کرنے والے ہیں ان کی آمد پر میلسی کیلئے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا اعلان ہو گا اور تمام محرومیاں دور ہوں گی وفد میں ڈاکٹر یاسر ممتاز، یٰسین نذیر، بابر اقبال اور دیگر شامل تھے۔

جہانزیب کھچی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -