راجن پور: چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف  ورزی‘ بھٹہ خشت اور دکانداروں  کے خلاف 10 مقدمات درج

   راجن پور: چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف  ورزی‘ بھٹہ خشت اور دکانداروں  کے خلاف ...

  

راجن پور(تحصیل رپورٹر) سیکریٹری لیبر پنجاب عامر جان کی ہدایات پر اور ڈائریکٹر جنرل لیبر پنجاب کی سربراہی (بقیہ نمبر42صفحہ 6پر)

میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر راجن پور میاں جہانگیر کا بھٹہ خشت،پٹرول پمپس،بیکریز اور فیکٹریوں کے خلاف ملازمین کو کم تنخواہیں دینے پر گرینڈ آپریشن جاری۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر میاں جہانگیر نے ضلع بھر کے مختلف بھٹہ خشت،پٹرول پمپس،بیکریز اور فیکٹریوں کا ملازمین کو دی جانے والی تنخواہوں اور چھٹیوں کا ریکارڈ چیک کیا۔اس دوران انہوں نے ورکرز سے بھی تنخواہوں اور دیگر مسائل بارے دریافت کیا۔اس موقع پرمیاں جہانگیر کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے نوٹیفیکیشن کے مطابق ورکرز کی ماہانہ تنخواہ 17ہزار 5سو روپے مقرر کی گئی ہے۔مقررشدہ تنخواہ نہ دینے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔علاوہ ازیں انہوں نے چائلڈ لیبر ایکٹ کے حوالے سے بھی مختلف بھٹہ خشت اور دکانوں کو چیک کیا۔بچوں سے مشقت کرانے پر 2ایف آئی آر بھٹہ خشت جبکہ 8ایف آئی آر مختلف دکان داروں کے خلاف درج کرائی اور موقع پر گرفتاری عمل میں لائی گئی۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر میاں جہانگیر نے مزید کہا کہ چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے اور ورکرز کو کم تنخواہیں دینے والوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

چائلڈ لیبر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -