میرٹ سے ہٹ کر تقرریاں‘ ڈی سی نے سی  ای او ہیلتھ کو لیٹر جاری کرنے سے روک دیا

 میرٹ سے ہٹ کر تقرریاں‘ ڈی سی نے سی  ای او ہیلتھ کو لیٹر جاری کرنے سے روک دیا

  

مظفرگڑھ(نامہ نگار) محکمہ صحت مظفرگڑھ میں پولیو ورکرز کی بھرتی کا(بقیہ نمبر41صفحہ 6پر)

 معاملہ, میرٹ سے ہٹ کر مبینہ تقرریاں, ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ نے سی ای او ہیلتھ مظفرگڑھ کو تقرر نامے تقسیم کرنے سے روک دیا, دوبارہ میرٹ لسٹیں بنانے کا حکم دے دیا, ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ صحت مظفرگڑھ میں دیگر اضلاع کی طرح 3 ماہ کے لئے عارضی طور پر کنٹریکٹ بنیادوں پر پولیو ورکرز بھرتی کرنے کے لئے مرد و خواتین امیدواروں سے درخواستیں طلب کیں اور ان کے انٹرویوز کئے, لیکن بعد ازاں یہ اسامیاں ایم پی اے کوٹہ پر دے دی گئیں, جنانچہ ایم پی ایز کی فراہم کردہ لسٹوں کے مطابق پولیو ورکرز کی تعیناتی کے آرڈرز کر دئیے گئے, اس دوران متعدد امیدواروں نے ڈی سی مظفرگڑھ امجد شعیب ترین کو درخواست دی کہ بھرتی میں نا تجربہ کار امیدواروں کو بھرتی کیا گیا ہے جبکہ تجربہ کار امیدواروں کو نظرانداز کیا گیا ہے جو میرٹ سے ہٹ کر ہے, جس پر ڈی سی نے تعیناتی آرڈرز روکنے اور دوبارہ لسٹیں تیار کرنے کا حکم دیا ہے, جس کے بعد آرڈرز کی تقسیم کا عمل فوری طور پر روک دیا گیا ہے۔

روک دیا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -