وزیراعظم قوم کیلئے بوجھ بن چکے ہیں‘ رضا ربانی کھر 

    وزیراعظم قوم کیلئے بوجھ بن چکے ہیں‘ رضا ربانی کھر 

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) پیپلز پارٹی کے ممبر قومی اسمبلی ملک رضا ربانی کھر نے کہا ہے کہ عمران خان کا وزیر اعظم ہونا پاکستانیوں کی زندگیوں، صحت اور معاشی صورتحال (بقیہ نمبر18صفحہ 6پر)

کے لیے خطرہ ہے،وزیر اعظم اس قوم کے لیے ایک بوجھ بن چکے ہیں، جتنی دیر وہ اس عہدے پر براجمان رہے گے وہ ملک کو مزید تباہی کی طرف لے جائیں گے، پی ٹی آئی سے جلد چھٹکارسے ہی پاکستان کو محفوظ کیا جا سکتا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے  بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ حکومتی ادارے جس طرح اپوزیشن کو ٹارگٹ کرنے کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ایک بزدل حکمران اپنی انا کی تسکین کے لیے یہ سب کچھ کر رہا ہے، اپوزیشن نے اب تک بہت بہتر رول ادا کیا اور کورونا کے دوران خاص طور پر کوئی سیاست نہیں کی گئی مگر ایک دن بھی ہمارے وزیر اعظم نے اس بات کو سنجیدہ نہیں لیا،انہوں نے کہا کہ  حکومت عوام کیلئے عذاب بن چکی ہے، ملک میں انتشار کو فروغ دیا جا رہا ہے، آصف علی زرداری اور میاں شہباز شریف کی ملاقات ہونے کے بعد انشاء اللہ حکومت کو جلد گھر بھیج دے گی جس کیلئے تمام آپشنز زیر غور لائے جا رہے ہیں، اپوزیشن کی رہبر کمیٹی میں آل پارٹیز کانفرنس  اس حوالے سے اہم مشاورت کی جائے گی۔

رضا ربانی کھر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -