عدالت کے حکم پر بیلف کا چھاپہ‘ بھٹے سے 17 مرد و خواتین‘ بچے برآمد 

عدالت کے حکم پر بیلف کا چھاپہ‘ بھٹے سے 17 مرد و خواتین‘ بچے برآمد 

  

مظفرگڑھ(نامہ نگار) ایڈیشنل سیشن جج مظفرگڑھ مظہر شفیق کے حکم پر بیلف نے مظفرگڑھ میں ایک بھٹہ خشت پر محبوس ملتان کے رہائشی 17 مرد و خواتین اور بچوں کو(بقیہ نمبر20صفحہ 6پر)

 برآمد کر لیا, جن کو فاضل عدالت نے آزاد کر دیا, ملتان کے موضع عالمگیر حقانیہ کالونی کے رہائشی محمد رفیق کھوکھر نے اپنے وکیل فرحان احمد شہاب ایڈووکیٹ کے ذریعہ ایڈیشنل سیشن جج مظفرگڑھ میں برآمدگی کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس کی 17رشتہ دار مردو خواتین اور بچوں خورشید طاہرہ, وغیرہ کو جان عباس بھٹہ خشت مالک نے ہیڈ محمد والا نزد پٹرولنگ چوکی مظفرگڑھ پر محبوس بنا رکھا ہے اور ان سے اب جبری مشقت لی جا رہی ہے, جس پر فاضل جج کے حکم پر بیلف نے پولیس تھانہ صدر کی معاونت سے بھٹہ پر چھاپہ مار کر محبوسین کو برآمد کر لیا, اور انہیں عدالت پیش کر دیا. سماعت کے بعد فاضل جج نے انہیں آزاد کرنے کا حکم دے دیا۔

بیلف چھاپہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -