سرکاری سکولوں میں ہینڈ واشنگ اسٹیشنز اور واٹر کولر فراہمی کا پراجیکٹ شروع 

سرکاری سکولوں میں ہینڈ واشنگ اسٹیشنز اور واٹر کولر فراہمی کا پراجیکٹ شروع 

  

ملتان(سٹاف رپورٹر)لودھراں پائلٹ پراجیکٹ کے تحت یونیسیف کے مالی تعاون سے کرونا سے بچاؤ اور انفیکیشن کنٹرول کے ذریعے ضلع ملتان اور جھنگ کے (بقیہ نمبر23صفحہ 6پر)

سرکاری سکولوں میں ہینڈ واشنگ اسٹیشنز اور واٹر کولر فراہم کرنے کے پراجیکٹ کا آغاز کردیاہے‘ اس پراجیکٹ کا بنیادی مقصد سکولوں، ہسپتالوں اور عوامی مقامات پر حفظان صحت کے اصولوں کو عملی طور پر اپناتے ہوئے نہ صرف اپنا تحفظ یقینی بنانا ہے بلکہ دوسروں کو بھی محفوظ رکھنا ہے۔ اس سلسلے میں گورنمنٹ شاداب انسٹیٹیوٹ فار سپیشل چلڈرن نیو ملتان میں ہینڈ واشنگ اسٹیشن کی تنصیب کو سکول انتظامیہ کے حوالے کرنے کی افتتاحی تقریب میں حفظان صحت کے اصولوں پر مبنی آئی پی سی کٹ بھی فراہم کی گئی۔ افتتاحی تقریب سے سکول پرنسپل شجاع حسن، پراجیکٹ منیجر شاہد حنیف نے خطاب کیا۔

پراجیکٹ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -