شہریوں کو انصاف دلانے میں بارز کا کردار اہم ہے‘ جسٹس خلیل الرحمن 

شہریوں کو انصاف دلانے میں بارز کا کردار اہم ہے‘ جسٹس خلیل الرحمن 

  

ملتان (خصو صی رپورٹر) سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس خلیل الرحمن خان نے ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی طرف سے دی گئی چائے کی تقریب سے (بقیہ نمبر24صفحہ 6پر)

خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو حقوق اور انصاف دلانے میں بارز کا اہم کردار ہوتا ہے بارز کو سوچنا چاہئیے کہ کیا عوام کو حقوق مل رہے ہیں تو بارز کا کردار قابل تحسین ہے اگر لوگوں کو حقوق نہیں مل رہے تو یقینا بارز سمیت تمام اداروں کو سوچنا ہو گا کہ ان سے کہاں کوتاہی اور کمی ہوئی ہے ادارے اپنے عمل سے ہی اپنی ساکھ اور قد و قامت کو قائم اور بڑھا سکتے ہیں بار کی عزت و وقار اسی میں ہے کہ وہ عوام کے حقوق کی پاسداری کرے اگر کہیں نا انصافی ہو رہی ہے تو ہم نے اپنا کردار ادا نہیں کیا۔مسٹر جسٹس سرفراز ڈوگر نے کہا کہ آج ہمیں سینیئرز عدالت کے احترام اور وقار کے لئے سیکھنے کی ضرورت ہے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ آج جونیئر چیمبر سے سیکھنے میں دلچسپی نہیں رکھتے بلکہ وکالت کا لائسنس آتے ہی خود کو بڑا وکیل سمجھنے لگتے ہیں تقریب سے مسٹر جسٹس شکیل الرحمن خان،سابق جج خالد علوی،میاں عباس احمد،صدرچوہدری طاہر محمود،جنرل سیکرٹری سجاد حیدر سپرا،مرزا عزیز اکبر بیگ، نائب صدرطاہر علی قریشی،سابق جج  سہیل بھٹی،سابق صدر محمد علی گیلانی،سابق صدر ڈسٹرکٹ بارچوہدری محمد شفیق،سابق صدرسید اطہر شاہ، راؤ محمد اقبال اور فنانس سیکرٹری چوہدری احسان گل نے بھی خطاب کیا۔

جسٹس خلیل الرحمن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -