فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت، مقدس ہستیوں کی توہین پر مذہبی جماعتوں کا شہر شہر احتجاج 

        فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت، مقدس ہستیوں کی توہین پر مذہبی ...

  

 ملتان‘ وہاڑی‘ میلسی‘ کبیروالا‘ ٹھٹھہ صادق آباد (سپیشل رپورٹر‘ بیورو رپورٹ‘ نامہ نگار‘ تحصیل رپورٹر) فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور اصحابہ کرامؓ کی شان میں گستاخی کے خلاف مذہبی جماعتوں نے گزشتہ روز یوم احتجاج منایا اس سلسلہ میں جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں اورحکومت سے فی الفور کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ تفصیل کے مطابق تحریک لبیک پاکستان ملتان کے زیر اہتمام تحفظ (بقیہ نمبر1صفحہ 6پر)

ناموس رسالت مارچ کیا گیا جس کی قیادت ملتان ڈویژن کے امیر صاحبزادہ محمد مجاہد اسماعیل رضوی،محمد بلال رضوی،محمد افضل نقشبندی،قاری یونس قادری،عبد الطیف مہروی،زاہد حمید گجر و دیگر قائدین نے کی۔اس مارچ کا مقصد متنازع فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کی طرف سے ایک بار پھر گستاخانہ خاکوں کا اعلان اشاعت اور فرانسیسی صدر کا آزادی اظہار رائے کی آڑ میں اس قبیح حرکت کی حوصلہ افزائی کے خلاف تحریک لبیک پاکستان ملتان نے مارچ کیا۔شرکا سے خطاب کرتے ہوئے قائدین کا کہنا تھا کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اعلان کے بعد ڈیڑھ ارب مسلمانوں اور ان پر مسلط حکمرانوں کا امتحان ہے۔ عالم مدینہ حضرتِ امام مالک علیہ الرحمہ نے فرمایا تھا جو امت اپنی نبی ؐکی ناموس کی حفاظت نہیں کر سکتی اسے زندہ رہنے کا کوئی حق نہیں۔اور مسلمان حکمرانوں کی عالم کفر سے مرعوبیت اور شکست خوردہ سوچ ہی وہ بنیادی کمزوری ہے جسکے باعث کبھی تو گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کا اعلان کیاجاتا ہے اور کبھی قرآن کریم کی بے حرمتی جو کہ دنیا کے امن کو سبوتاز کرنیکی سازش ہے۔عالم اسلام کے مسلمانوں سے اپیل ہیکہ وہ ہر سطح پر ہر ممکن احتجاج ریکارڈ کروائیں اور بلخصوص مسلمانان پاکستان سے اپیل ہے کہ ایوان اقتدار میں بیٹھے ہوئے حکمرانوں کو جگانے کے لئے اپنا کردار ضرور ادا کریں تاکہ کل بروز حشر اپنی نبی ؐسے شفاعت کے طلب گار بن سکیں۔ اہلحدیث یو تھ فورس پا کستان کی اپیل پر ملک بھر میں یو م عظمت صحا بہ واہلبیت منایا گیا۔ بعد نما ز جمعہ بو سن روڈ پر شا ن صحا بہ واہل بیت ریلی کا انعقا د کیا گیا جس کی قیا دت مر کزی جمعیت اہلحدیث ملتا ن کے ضلعی نا ظم علا مہ عنا یت اللہ رحما نی نے کی۔ ریلی سے خطا ب کر تے ہو ئے علا مہ عنایت اللہ رحما نی اور اہلحدیث یو تھ فورس پا کستان کے مر کز ی رہنما قا ری ہدایت اللہ رحما نی نے کہا کہ صحا بہ کرا م ؓ اور اہل بیت سے محبت ہما رے ایمان کا حصہ ہے۔ چند شر پسند عناصر ملک میں فرقہ واریت کو پھیلا نے کی کو شش کر رہے ہیں۔ ہم ان کی مذ مت کر تے ہیں اور حکو مت سے مطا لبہ کر تے ہیں ان شر پسند عناصر کی سر کو بی کیلئے اعملی اقدا ما ت کر ے۔ فرانسیسی جریدے میں خاتم النبین حضرت محمد ؐکے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور سویڈن میں قران پاک جلائے جانے کے روح فرسا واقعات کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام اسلام آباد، کراچی،لاہور،پشاور،ملتان،کوئٹہ، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر سمیت ملک کے مختلف شہروں میں پُرامن احتجاجی مظاہرے کیے گئے جن میں مرکزی، صوبائی اور ضلعی رہنما?ں سمیت کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔”روز حرمت قران و ناموس رسالت“ کے عنوان سے ہونے والے احتجاج کے شرکائنے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس میں اسلام دشمن صیہونی و نصرانی قوتوں کے خلاف نعرے درج تھے۔مظاہرین نے عالم استعماری و طاغوتی طاقتوں کے خلاف فلک شگاف نعرے بھی لگائے اور گستاخی کے مرتکب افراد کے خلاف ان کی حکومتوں سے عالمی قانون کے تحت سخت کاروائی کا مطالبہ بھی کیا۔ جماعت اہل سنت نے یوم عظمت صحابہ اھل بیت منایاگیا۔جماعت اہل سنت ضلع وھاڑی کے ضلعی امیر قاری محمد یعقوب فریدی نے  خطبہ جمعہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محبت رسول عین ایمان ہے امت مسلمہ متحدہوکر عالم کفر کامقابلہ کرے  تمام مسلمان ممالک فرانس سے لاتعلقی کریں۔ پاکستان عالمی سطح پرناموس رسالت اورناموس انبیا کاقانون منظورکرائے  اس موقع پر  قاری عبدالوحید،  حافظ امانت علی، قاری فخرفریدی قاری،مولانابلال فیضی،حبیب قادری،قاری مجاھد مہروی، اختر حسین شیرانی،مولاناعبدالرشید و دیگر موجود تھے۔ ضلع بھرمیں جمعہ المبارک عظمت صحابہ کرام واہلبیت عظام کے عنوان سے منایاگیادیوبندی،بریلوی اوراہلحدیث مکاتب فکرکے علماکرام نے اپنے جمعہ خطبات میں صحابہ کرام اوراہلبیت عظام کی عظمت وشان بیان کرتے ہوئے کہاکہ صحابہ کرام اوراہلبیت عظام ہمارے دین اورایمان کاحصہ ہیں ہم ان کے دشمنوں کودین کادشمن سمجھتے ہیں ان پاکبازہستیوں کے مرہون منت ہم تک اسلام اورقران پہنچایہ پاکبازہستیاں نہ ہوتیں توشایدبرصغیرمیں اسلام کی شمع روشن نہ ہوتی خطبانے اس موقع پرعوام کوآگاہ کیاکہ کچھ ملک دشمن عناصربیرونی ملک دشمنوں کے اشاروں پرپاک وطن میں فرقہ واریت پھیلانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ہمیں اپنے فروعی اختلافات بھلاکرملک میں امن وامان برقراررکھناکیلئے ایک پلیٹ فارم پرمتحدہوناپڑے گاورنہ ہمارادشمن ہمارے ملک کوایک بارپھردہشت گردی کی آگ میں جھونک دے گااس موقع پرخطباء نے مساجدمیں ملک وقوم کی سلامتی اورامن وامان کی بحالی کیلئے خصوصی دعائیں کرائیں۔ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف اسسٹنٹ کمشنر میلسی آفس کے عملے نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور خاکے شائع کرنے والے ملعون کیخلاف شدید نعرے بازی کی اس موقع پر محمد جاوید اقبال، محمد آصف، محمد وسیم اور دیگر اہلکاروں نے کہا کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت ناقابل برداشت ہے مسلمانوں کے نزدیک سب سے زیادہ عظیم ہستی آنحضور ؐ ہیں جن سے کامل محبت کیئے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوتا اس موقع پر مظاہرین نے احتجاجی کتبے بھی اٹھا رکھے تھے۔ ملک بھر کی طرح کبیروالا شہر اور گردونواح میں ”یوم عظمت صحابہ ؓ “منایا گیا۔تفصیل کے مطابق جماعت اہل سنت پاکستان،مجلس احرار اسلام اور اہل سنت کے تمام مکاتب فکر کی اپیل پر پاکستان میں خلفاء راشدینؓ،صحابہ کرام ؓ کی شان اقدس میں گستاخی کے بڑھتے ہوئے دلخراش واقعات کے خلاف ”یوم عظمت صحابہ ؓ “کے حوالے سے جامعہ دارالعلوم عیدگاہ کبیروالا میں مہتمم مولانا ارشاد احمد، ناظم تعلیمات علامہ مفتی حامد حسن،جامعہ غوثیہ مہریہ نوریہ کبیروالا میں صدر مدرس علامہ مفتی عبداللطیف سعیدی،جامعہ خلفاء راشدین کبیروالا میں مہتمم مولانا عبدالخالق رحمانی،جامعہ رضویہ شمس العلوم کبیروالا میں مہتمم مولانا مفتی نصیر الدین نصیر رضوی،جامعہ سراج العلوم عیدگاہ کبیروالا میں مہتمم مولانا عمرفاروق اصغر،جامعہ اشرفیہ مان کوٹ میں مہتمم مولانامحمد احمد انور، پاکستان علماء کونسل ضلع خانیوال کے صدر مفتی عمرفاروق،ممبران امن کمیٹی تحصیل کبیروالا شیخ راشد ندیم فاروقی،حفیظ سعیدی،جامعہ مسجد غوثیہ مین بازار کبیروالا میں مولانا قاری محمد ابراہیم سعیدی،جامع مسجد چتوڑ گڑھ میں جمعیت اشاعت توحید وسنہ پاکستان کے مرکزی مبلغ علامہ عصمت اللہ خان ملتانی،جامعہ غوثیہ رضویہ شمس القرآن بارہ میں ناظم اعلیٰ صاحبزادہ عطاء الرحمن قادری،جامع مسجد اہل حدیث کبیروالا میں مولانا عبدالرزاق اور دیگر نے نمازجمعہ کے اجتماعات،طلباء اور شہریوں سے اپنے خطابات میں خلفاء راشدین ؓ،صحابہ کرام ؓ کی شان وعظمت،فضائل اور اسلامی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے وطن عزیز میں مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی کے بڑھتے ہوئے دل خراش واقعات کی شدید مذمت کی گئی۔ فر۱نس میں گستاخانہ خاکوں کی ۱شاعت کے ۱علان ۱ور ۱سلام آباد میں گزشتہ دنوں مقامی ذ۱کرین کی صحابی رسول حضرت ۱بوبکر صدیقؓ ۱ور حضرت ۱میر معاویہؓ کی شان میں گستاخی۱ور فرقہ ور۱نہ تقریروں کے خلاف چک نمبر135/10.Rقدیم میں علامہ ۱سماعیل چشتی،علامہ خلیل ۱حمدگھلو،ر۱نا ۱سلم ندیم،خالد فاروق کی قیادت میں سینکڑوں لوگوں نے شدید ۱حتجاج کیا۔۱نھوں نے ۱پنے خطاب میں کہا کہ مذہبی منافرت پھیلانے ۱ور فرقہ و۱رنہ فساد۱ت کو ہو۱ دینے پر مرتکب لوگوں کو کڑی سے کڑی سز۱ دکر جلاوطن کیا جائے۔چند شر پسند عناصر مسلمانوں کے دلوں سے صحابہ ۱ور ۱ہل بیت ۱طہار کی محبت ۱ور عظمت کو ختم نہیں کر سکتے۔۱س موقع پر ماسٹر دلشاد،ماسٹر ۱کبر،ماسٹر خلیل،ر۱شد رضا،ڈ۱کٹر خلیل،ندیم عطاری،ر۱نا جمشید،شبیر ڈ۱چیریا،طاہر مسعود،ر۱ؤ شمشاد علی ودیگر سینکڑوں عاشقان رسول و صحابہ کر۱م موجود تھے۔ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت، سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف ٹھٹھہ صادق آباد میں پر امن احتجاجی ریلی نکالی گئی تفصیل کے مطابق فرانس کے رسالے میں نبی کریم حضرت محمد ؐکی شان میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف ٹھٹھہ صادق آباد میں مذہبی تاجر سماجی صحافتی فلاحی تنظیموں کی طرف سے عالم دین علامہ سید فیض عباس قمر بْخاری مسعود احمد نظامی،رانا شبیر نمبردار کی قیادت میں ریلی نکالی گئی، ریلی مرکزی جامعہ مسجد ٹھٹھہ صادق آباد سے شروع ہوکر نیشنل بینک کے پاس اختتام پذیر ہوئی، ریلی کے شرکاء  نے پر امن احتجاج کرتے ہوئے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور قرآن مجید کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت سے ان ممالک کے ساتھ سفارتی تجارتی کاروباری تعلقات فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا، مقررین علامہ سید فیض عباس قمر بْخاری، مسعود احمد نظامی دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم کی شان میں گستاخی اور قرآن مجید کی بے حرمتی مسلمانوں کو ہرگز قبول نہیں، فرانس سویڈن نے ایسی ناپاک جسارت کرکے عالم اسلام کے جذبات کو مجروح کیا ہے، ہم ان گستاخانہ اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،،اس موقع پر علامہ سید فیض عباس قمر بْخاری، مسعود احمد نظامی، رانا شبیر نمبردار، محمد لیاس جوئیہ، نوید انجم، مظہر ندیم،فہد محمود، ذوہیب سانگی،اسامہ نظامی،ماسٹر اسلم،اشفاق سانگی،دلدارسیال، وقاص ظفر، وقار ظفر،عثمان سانگی، نذیربھٹی، رانا شاہد زرگر، ماسڑ عامر،عبدالرزاق، سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

ریلیاں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -