نیب کی کارروائی‘ واپڈا ٹاؤن سکینڈل  میں ملوث پٹواری ابراہیم اور فخر بلوچ گرفتار

 نیب کی کارروائی‘ واپڈا ٹاؤن سکینڈل  میں ملوث پٹواری ابراہیم اور فخر بلوچ ...

  

 ملتان (خصوصی رپورٹر)نیب ملتان بیورو نے واپڈا ٹاؤن سیکنڈل (بقیہ نمبر5صفحہ 6پر)

میں کروڑوں روپے مالیت کے کی سٹیمپ پیپرز فیس غبن کرنے والے پٹورایوں محمد ابرہیم اور فخر بلوچ کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ پراپرٹی منتقلی فراڈ کی پراپرٹی محل کے مالک شفیق کو بھی حراست میں لے لیا تینوں ملزمان کو ریمانڈ کے لیے آج احتساب عدالت ملتان میں پیش کیا جائے گا معلوم ہوا ہے واپڈا ایمپلائز کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ نے مختلف اوقات میں معلطل ایڈمن آفیسر نعیم ارشد کے ذریعے اپنے پٹورایوں محمد ابرہیم اور فخر عباس کو واپڈا ٹاؤن فیز تھری کے نام اراضی ٹرانسفر کرنے کے لیے بیس کروڑ روپے سے زائد کی رقم جاری کی یہ رقم اسٹیمپ ڈیوٹی کارپوریٹس فیس اور دیگر سرکاری واجبات کی ادائیگی پر خرچ ہونی تھی لیکن ان پٹورایوں نے صرف پانچ کروڑ روپے سرکاری فیس کی ادائیگی پر خرچ کئے لیکن باقی رقم دبا نیب کی جانب سے واپڈا ٹاؤن سیکنڈل میں گرفتاریاں شروع ہونے کے بعد اراضی منتقلی کے کا سلسلہ رک گیا تو ان پٹورایوں نے پندرہ کروڑ روپے مالیت سے زائد کی رقم دبا لی اس دوران نہ تو ایڈمن آفیسر نعیم ارشد نے ان پٹورایوں سے باقی رقم واپس لینے کی تگ و دو کی اور نہ سابقہ انتظامیہ نے آن پٹواریوں کو پوچھنا گوارا کیا نیب کی جانب سے تفتیش مکمل ہونے کے بعد گزشتہ روز ان پٹورایوں کو ایڈمن آفیسر نعیم ارشد سمیت نیب آفس بہادر پور بلایا گیا جہاں ان دونوں پٹورایوں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ اسی دوران ایک پراپرٹی ڈیلر محمد شفیق کو بھی نیب آفس میں گرفتار کر لیا گیا محمد شفیق پراپرٹی محل کے نام سے کاروبار کرتے ہے مذکورہ ملزم پر واپڈا ٹاؤن کو اڑھائی سو کنال اراضی منتقل نہ کرنے کا الزام ہے واضح رہے محمد ابرہیم پٹواری ہوئی وے ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں کروڑوں روپے مالیت کے لینڈ ایکوزیش فراڈ میں بھی گرفتار ہوچکا ہے اس فراڈ کا ٹرائل جاری ہے

گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -