ملتان کے سکالر جہانگیرجبارکے مقالات کی  عا لمی جرائد میں اشاعت ملتان کے لیے  اعزاز ہے‘تعلیمی حلقوں کا خیرمقدم

 ملتان کے سکالر جہانگیرجبارکے مقالات کی  عا لمی جرائد میں اشاعت ملتان کے ...

  

ملتان (اے پی پی) ملتان کے سکالر جہانگیر جبار کے تحقیقی مقالوں کوہائر ایجوکیشن کمیشن کے منظور شدہ عالمی 

(بقیہ نمبر6صفحہ 6پر)

جرائد نے نمایاں انداز میں شائع کیا ہے جن میں متحدہ عرب امارات اور جنوبی کوریا کے کمپیوٹر سائنس سے متعلق جرائد شامل ہیں۔ جہانگیر جبار مقامی کالج میں پرنسپل کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ وہ نیشنل کالج آف بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ اکنامکس ملتان سے”کلاوڈ کمپیوٹنگ اور مشین لرننگ، انٹرنیٹ آف تھنگز“ کے موضوع پر تحقیق کررہے ہیں۔ اس تحقیق میں ان کے نگران پروفیسر حسان ملک ہیں۔ ملتان کے تعلیمی حلقوں نے جہانگیر جبارکے مقالوں کی عالمی جرائد میں اشاعت کوملتان کے لیے اعزاز قراردیا ہے اور ان کی کامیابی کا خیر مقدم کیا ہے۔

جہانگیر جبار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -