جاوید اختر انصاری کے گھر فائرنگ  کا واقعہ افسوسناک پولیس ملزمان  کو گرفتار کرے‘ احمد حسین ڈیہڑ

جاوید اختر انصاری کے گھر فائرنگ  کا واقعہ افسوسناک پولیس ملزمان  کو گرفتار ...

  

 ملتان (نیوز رپورٹر)وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ (بقیہ نمبر9صفحہ 6پر)

حاجی جاوید اختر انصاری کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ افسوس ناک'پولیس فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کرے'  اس طرح کے واقعات سے عام آدمی میں عدم تحفظ کا احساس پیدا ہوتا۔ان خیالات کا اظہار ایم این اے ملک احمد حسین ڈیہڑ نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ  معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ حاجی جاوید اختر انصاری کے گھر پر فائرنگ عام واقعہ نہیں ہے۔ایسے واقعات اور ملزمان کی عدم گرفتاری سے عام آدمی میں عدم تحفظ کا احساس پیدا ہوتا ہے۔ایک ملزم کی گرفتاری کافی نہیں پولیس تمام ملزمان کو گرفتار کرے۔ایڈیشنل آء جی جنو بی پنجاب انعام غنی کی تعیناتی کے بعد یہ پہلا بڑا اور افسوس ناک واقعہ ہوا ہے۔ اس کیس کے تمام ملزم کو گرفتار کراکے قرار واقعی سزا دلوائیں تاکہ عوام پر پولیس کا اعتماد بڑھے۔5 روز گزرنے کے بعد بھی ملزمان کے  گرفتار نہ ہونے سے سے عوام میں یہ تاثر ابھر رہا ہے کہ اگر اراکین اسمبلی محفوظ نہیں ہیں تو عام آدمی کو تحفظ اور انصاف کون دیگا۔انہوں نے کہا کے وزیر اعلی اور آء جی پنجاب کا واقعہ کا نوٹس لینا کا فی نہیں۔اس کیس کو منتقی انجام تک پہنچائیں۔

ڈیہڑ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -