رحیم یار خان میں چوروں کا راج  23 وارداتوں میں لاکھوں مال پار

     رحیم یار خان میں چوروں کا راج  23 وارداتوں میں لاکھوں مال پار

  

 رحیم یار خان(بیورو رپورٹ)رحیم یارخان اور اس کے نواحی علاقوں میں چوروں کا راج برقرار، مزید 23 وارداتوں میں (بقیہ نمبر10صفحہ 6پر)

ملزمان لاکھوں روپے مالیت کی موٹر سائیکلیں‘ طلائی زیورات‘ اینٹیں‘ جرنیٹر‘موبائل فون‘ درخت‘ بیٹریاں‘ سامان کریانہ اور نقدی و دیگر اشیاء چرالے گئے، پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔تفصیل کے مطابق چوری کی پہلی واردات میاں ٹاؤن کے رہائشی اسامہ رزاق کے ساتھ پیش آئی جس کا 86 ہزار 800 روپے مالیت کاموٹرسائیکل‘ٹیبلٹ اور موبائل فون نامعلوم ملزم نے گھر سے چرالئے‘دوسرا واقعہ تحصیل لیاقت پور کے رہائشی محمد معمر کے ساتھ پیش ائی جس کا 55 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل مقامی ہوٹل کے باہر سے دو نامعلوم ملزمان نے چرالیا‘تیسرا واقعہ چک 121/1L کے رہائشی محمد اعظم کے ساتھ پیش ائی جس کا 60 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل تین نامعلوم ملزمان نے چرالیا‘چوتھی واردات بستی محمد خان کے رہائشی محمد عارف کے ساتھ پیش ائی جس کا 70 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل دو نامعلوم ملزمان محمدامین وغیرہ نے گھر کے باہر سے چرالیا‘پانچویں واردات ظاہر پیر کے رہائشی محمد یونس کے ساتھ پیش ائی جس کا 65 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل دو نامعلوم ملزمان محمد آمین وغیرہ نے چرالیا‘چھٹی واردات عباسیہ ٹاؤن کے رہائشی اسامہ ظفر کے ساتھ پیش ائی جس کے 38 ہزار روپے مالیت کا کاسمیٹکس کا سامان موبائل فون اور نقدی چرائے‘ساتویں واردات کوٹلہ مدھو کے رہائشی عبیداللہ کے ساتھ پیش ائی جس کا 80 ہزار روپے مالیت کے طلائی زیورات موبائل فون اور نقدی گھر میں نقب لگا کر چرالئے‘آٹھویں واردات مصائب لولائی کے رہائشی وقار احمد کے ساتھ پیش ائی جس کا 85 ہزار روپے مالیت کا سامان کریانہ اور نقدی تین ملزمان قربان علی وغیرہ نے دوکان میں نقب لگا کر چرائے‘نویں واردات فتح پور کمال کے رہائشی محبوب احمد کے ساتھ پیش ائی جس کے ٹاور سے 1 لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کی بیٹریاں دو نامعلوم ملزمان نے چرالیں‘ دسویں واردات چک 24اے کے رہائشی محمد شفیق کے ساتھ پیش ائی جس کی 1 لاکھ 50 ہزار روپے کی نقدی دو نامعلوم ملزمان گھر میں نقب لگا کر چرالئے‘گیارہویں واردات چک 24 اے کے رہائشی ارسلان مجید کے ساتھ پیش ائی جس کا 74 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون اور نقدی نامعلوم ملزم نے چرائے‘بارہویں واردات ڈیرہ شمس کے رہائشی ریاض احمد کے ساتھ پیش ائی جس کی 42 ہزار روپے مالیت کی اینٹیں کسیاں وغیرہ سات ملزمان شیر محمد وغیرہ نے دیوار گراکر چرالی‘تیرہویں واردات کچہ بھٹہ کے رہائشی جمال عظیم کے ساتھ پیش ائی جس کا 1 لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کا جنریٹر تین نامعلوم ملزمان نے چرالیا‘چودہویں واردات رحمان کالونی کی رہائشی تہمینہ بی بی کے ساتھ پیش آیا جس پر نو ملزمان محمد اقبال وغیرہ نے اسے اور اسکی والدہ لطیف بی بی کو زدوکوپ کیا اور عفت میں خلل ڈالی اور 1 لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کے طلائی زیورات اور موبائل فون چرائے‘پندرہویں واردات پاکستان چوک کے رہائشی میاں اللہ دتہ کے ساتھ پیش ائی جس کے ٹاور سے نامعلوم ملزم نے 6 لاکھ 7000 ہزار روپے مالیت کی بیٹریاں چالیں‘سولھویں واردات پاکستان چوک کے رہائشی محمد عرفان کے ساتھ پیش ائی جس کو دو ملزمان عبدالقیوم وغیرہ اسے سابقہ رنجش پر اسکو چاقو مارکر 1 لاکھ 70 ہزار روپے کی نقدی چرالی‘سترہویں واردات گوٹھ آمین کی رہائشی شمشاد بی بی کے ساتھ پیش ائی جس کے 7 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات چھ ملزمان محمد یار وغیرہ نے گھر میں نقب لگا کر چرائے‘ اٹھارویں واردات چک 147اے کے رہائشی محمد حکیم کے ساتھ پیش ائی جس کے 7 لاکھ روپے کے طلائی زیورات تین نامعلوم ملزمان نے گھر میں نقب لگا کر چرائے‘انسویں واردات گوٹھ حیات کے فارسٹ گارڈ کے علاقہ میں پیش ائی جہاں سات ملزمان محمد طاہر وغیرہ نے ایک لاکھ 41 ہزار 200 روپے مالیت کے سرکاری درخت کاٹ کر چرائے‘بیسویں واردات موضع گلانی کے علاقہ میں پیش ائی جہاں تین ملزمان محمد ریاض وغیرہ نے لاکھوں روپے مالیت کے سرکاری درخت کاٹ کر چرائے پولیس تعاقب پر چھوڑ کر فرار ہوگئے‘اکیسویں واردات گلانی کے فارسٹ گارڈ شفقت مجید کے علاقہ میں پیش ائی جہاں سات ملزمان محمد ایوب وغیرہ نے ایک لاکھ 69 ہزار روپے مالیت کے سرکاری درخت کاٹ کر چرالئے‘بایسویں واردات ملک پور کے رہائشی لیاقت علی ندیم کے ساتھ پیش ائی جس کے تین لاکھ روپے مالیت کے ٹائر اور بیٹریاں ناملوم ملزم نے چرالئے جبکہ چوری کی تیسویں واردات سدھووالی کے رہائشی عبدالغفار کے ساتھ پیش ائی جس کی چار ہزار روپے مالیت کی بجلی کی موٹر ملزم محمد ارشد شمالی نے چرالی اور فرار ہوگئے‘ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

وارداتیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -