حکومت حیا اور حجاب کلچر کو عام کرے‘ شازیہ شیر افضل 

حکومت حیا اور حجاب کلچر کو عام کرے‘ شازیہ شیر افضل 

  

ملتان (سپیشل رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع ملتان (خواتین) کی صدر شازیہ شیر افضل، نائب صدر ضلع عائشہ کامران،نگرات جامعات المحصنات سلمیٰ خان نے دفتر (بقیہ نمبر7صفحہ 6پر)

جماعت دارالسلام میں پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”حیا وحجاب“ تحفظ بھی، رحمت بھی“ کے عنوان سے عشرہ حجاب میں بڑے پیمانے پر پر سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی, ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حیااور حجاب کے کلچرکو عام کیا جائے، ملازمت پیشہ خواتین کا ان کی جائے ملازمت پر عزت ووقار اور تحفظ یقینی بنایا جائے اشتہارات اور ڈراموں میں شرم و حیاکی دھجیاں نہ بکھیری جائیں،عورت کی نسوانیت کی توہین کا عمل روکا جائے,معاشرے کو بے راہ روی پر ڈالنے والے تمام عوامل کا قلع قمعہ کیا جائے, تعلیمی نصاب اس طرح مرتب کیا جائے کہ چھوٹی عمر سے ہی بچوں اور بچیوں میں حیا کی آبیاری ہومحفوظ معاشرے کی تشکیل میں مردوں کی زمہ داریوں پر لیکچرز رکھوائے جائیں گے معاشرے کی مختلف طبقات کی خواتین کی آراپرسروے کرایاجائیگا، میڈیا پرسنز،اینکرز،بیوٹی پارلر اور بوتیک کے نام خطو ط اور لٹریچرز پہنچائے جائیں گے لباس تہذیب کی علامت یا ”لباس فیشن اور اسلام“کے عنوان سے کتابچے بڑی تعداد میں تقسیم کیے جائیں گے, 8 ستمبر کو مرکز خواتین جامعات المحصنات میں ایک بڑا پروگرام پیش کیا جا رہا ہے ”اور اسی حوالے حیا کانفرنس“منعقد کی جائے گی۔

شازیہ شیر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -