وہاڑی: بیت المال کے ذریعے 166  مستحقین میں امدادی چیک تقسیم

 وہاڑی: بیت المال کے ذریعے 166  مستحقین میں امدادی چیک تقسیم

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار) ضلعی چیئرمین پنجاب بیت المال چوہدری محمدمشتاق نجمی گجرنے کہاہے کہ ضلعی (بقیہ نمبر25صفحہ 6پر)

بیت المال سے مستحقین اورضرورتمندوں کی مالی امدادکیلئے پوری طرح چھان بین کے بعدمالی امدادکی جاتی ہے ضلع وہاڑی میں گذشتہ ایک سال کے دوران مستحقین اورضرورتمندوں میں تقریباایک کروڑروپے سے زائدرقم تقسیم کی جاچکی ہے۔وہ گزشتہ روزتحصیل وہاڑی کے 166مستحقین میں امدادی چیک تقسیم کرنے کے موقع پرخطاب کررہے تھے اس موقع پرچیئرمین اوورسیزپاکستانی چوہدری صفدرعلی گجر،ڈپٹی ڈائریکٹرسوشل ویلفیئرچوہدری محمدانور،ممبران شفقت عباس،محمداکرم نوناری،محمداکرم خان ایڈووکیٹ اورماسٹرریاض مسیح بھی موجودتھے چوہدری محمدمشتاق نجمی گجرکاکہناتھاکہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق غریب اورمستحقین کی مالی امدادکی جارہی اوریہ سلسلہ بلاتفریق جاری ہے اس سلسلہ میں نہ کسی سفارش کی ضرورت ہے اورنہ ہی غیرضرورتمندکورقم دی جاتی ہے ضلع بھرمیں میرٹ پررقوم تقسیم کی گئی ہیں اورآئندہ بھی شفافیت کوبرقرارکھاجائے گاانہوں نے بتایاکہ ضلع وہاڑی میں گزشتہ ایک سال کے دوران 96لاکھ39ہزارروپے کی رقوم تقسیم کی جاچکی ہیں جن میں سے448مستحقین کومالی امدادکی مدمیں 44لاکھ80ہزارروپے،218مستحق معذوروں میں 21لاکھ80ہزارروپے120مستحق طلباوطالبات میں 22لاکھ39ہزارروپے اور37غریب والدین کی بچیوں کوشادی کی مدمیں 7لاکھ 40ہزارروپے کی امدادکی گئی ہے انہوں نے مزیدبتایاکہ گزشتہ روز 1سو66مستحقین میں 10لاکھ2ہزار6سوروپے کی رقم تقسیم کی گئی ہے۔

چیک تقسیم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -