ایک سال میں 7 ٹرانسفر‘ گریڈ 18 کے افسر کا انتقامی کارروائیوں پر عدالت سے رجوع
ملتان (خصو صی رپورٹر) میونسپل کارپوریشن ملتان کے 18 ویں گریڈ(بقیہ نمبر27صفحہ 6پر)
کے انجینئر کو مبینہ طور پر انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانے کا معاملہ، ایک سال میں سات مختلف مقامات پر ٹرانسفر ہونے کے بعد متاثرہ افسر نے عدالتی دروازہ کھٹکھٹا دیا۔ ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس شکیل الرحمن خان نے درخواست نمٹاتے ہوئے پٹشنر کو 8 ستمبر کو صوبائی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے روبرو پیش ہو کر اپنی عرضداشت پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ فاضل عدالت نے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کو ہدایت کی کہ وہ عدالتی احکامات بارے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کو آگاہ کریں۔ پٹشنر انجینئیر سید عباس سرور نقوی نے اپنا تبادلہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن ملتان سے رحیم یار خان کرنے کے حکم کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایک سال کی مدت میں ساتویں بار تبدیل کیا جا رہا ہے جو کہ سروسز رول کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔
رجوع