بجلی سے متعلق صارفین کی شکایات  فوری دور کی جائیں‘ حنیف پتافی

 بجلی سے متعلق صارفین کی شکایات  فوری دور کی جائیں‘ حنیف پتافی

  

ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ) مشیر صحت پنجاب محمد حنیف پتافی نے میپکو آفس ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا اور(بقیہ نمبر28صفحہ 6پر)

ایکسین میپکو ممتاز سولنگی کے ہمراہ آفس کی مختلف برانچوں کا معائنہ کیاایکسین میپکو نے دفتری امور سے متعلق مشیر وزیر اعلیٰ محمد حنیف پتافی کو بریفنگ دی مشیر وزیر اعلی نے ایکسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی سے متعلق صارفین کی شکایات فوری دور کی جائیں۔بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ سے مسائل جنم لیتے ہیں۔بلوں میں اضافی یونٹ اور درستگی بل کے معاملات کی تحقیقات کی جائیں۔نئے کنکشن کے حصول اور خراب میٹر،ٹرانسفارمر کی تبدیلی کے پراسس کو آسان کرکے مدت کم کی جائے۔ٹرانسفارمر کی تنصیب اور تبدیلی سمیت دیگر امور کیلئے نئی مشینری فراہم کردی گئی ہے مشیر صحت کی سفارش پر نئی کرین وزیر اعلی کی طرف سے ایکسئن میپکو کے حوالے کی گئی۔ایکسئن ممتاز سولنگی نے بتایا کہ صارفین کے مسائل کے بروقت حل کیلئے ون ونڈو آپریشن شروع کردیاگیا ہے جہاں اوور بلنگ، منقطع کنکشن،بل کی درستگی سمیت متعلقہ مسائل ایک ہی چھت کے نیچے حل ہوں گے شکایت سیل اور ہیلپ لائن کے رابطہ نمبرز بھی بڑھا دئیے گئے ہیں۔بجلی کنکشن کی درخواست جمع ہونے کے بعد کا پراسس ایک ماہ سے کم کرکے سات دن کردیا گیا ہے۔عوام بجلی سے متعلق مسائل اور شکایات کیلئے سیل نمبر 03308082506یافون نمبر 064-9260268 ،064-9260389اور 064-9260232پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

حنیف پتافی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -