2ٖٓافراد قتل، حادثات میں خاتون سمیت 5 جاں بحق
ڈیرہ غازیخان‘ ڈہرکی‘ چشتیاں‘ سرائے سدھو‘ کبیروالا‘ بٹہ کوٹ‘ اڈا جھلار مدینہ‘ ہارون آباد‘ بوریوالا‘ لودھراں (ڈسٹرکٹ بیورو رپورٹ + نمائندگان پاکستان) باپ کے ہاتھوں بیٹے سمیت 2 افراد قتل کردیئے گئے جبکہ حادثات میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ دراہمہ کے علاقے بستی کھوسہ کے رہائشی یعقوب نے 8 سالہ عبداللہ کو چھریوں کے وار کرکے قتل کر دیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس (بقیہ نمبر11صفحہ 6پر)
تھانہ دراہمہ موقع پر پہنچ گئی ملزم کو گرفتار اورمقتول عبداللہ کی لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجتے ہوئے دراہمہ قانونی کاروائی کرتے ہوئے ملزم سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ابھی تک 8 سالہ عبداللہ کو قتل کرنے کی وجہ عناد سامنے نہ آسکی ہے۔ ادھر گاؤں میرالی مزاری میں مزاری قبیلے کے دو گروپوں میں چلنے والیکاروکاری کے دیرینہ تنازعہ پر جھگڑا ہوگیا ایک دوسرے پرحملہ ڈنڈے لگنے کے باعث 10 سالہ وحید ولد ستار مزاری جاں بحق ہوگیا اطلاع ملنے پر کھمبڑا پولیس نے جا?ے وقوع پر پہنچ کر لڑکے کی لاش کو تحصیل ہسپتال اوباڑو منتقل کیا جہاں پر ضروری کاروا?ی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گ?ی دوسری جانب حملہ آور قاتل اپنے گھرچھوڑکر فرار ہوگ?ے پولیس نے بتایا کہ محمد سومار اور ستار مزاری والوں کا آپس میں کاروکاری کا دیرینہ تنازع چل رہا تھا دوسری جانب مقتول لڑکے کے والدہ کی مدعیت پر 10 افراد پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے قاتلوں کی گرفتاری کیل? پولیس نے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ اڈا پل مراد کے قریب کار اور چنگ چی رکشہ میں پل مراد چیک پوسٹ کے قریب حادثہ پیش آیا جس کے نتیجہ میں رکشہ ڈرائیو میں صغیر احمد موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ اور ایک شخص بشیر احمد شدید زخمی ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر ہارون آباد سے ریسکیوٹیم نے پہنچ کر زخمی کو طبی امداد فراہم کی اور ان کو ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث کراسینگ کرتے ہوئے پیش آیا۔ کار ڈرائیوار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ مقامی پولیس نے موقع پرپہنچ کر قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ گذشتہ رات نواحی اڈا باگڑ سرگانہ پر تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس موٹر سائیکل پر سوار ایک خاتون نیچے گر گئی پیچھیسے آنے والے ٹرالر کے نیچے آکر خاتون جانبحق پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد خاتون کو اس کے ورثا کے حوالے کردیا۔ گزشتہ شام مدرسہ جامع سراج العلوم جھنگ روڈ میں زیر تعلیم غریب رکشہ ڈرائیورکا11سالہ محمد بلال ولد طیب حسین سکنہ جھوک موڑموضع امیر پورمبینہ طور پر کولر چلاتے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا جسکی نعش مدرسہ انتظامیہ لے کر متو فی کے گھر پہنچی تو ورثاء کے نعش کی دیکھ بھال کے دوران جسم کے مختلف حصوں پر تشدد کے نشان ملنے پر اطلا ع سٹی پولیس کو دی گئی، جس پر پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کردی، سٹی پولیس نے متو فی کے والد طیب حسین ولدمحمد نوا ز کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف زیر دفعہ قتل مقدمہ ایف آئی آر نمبری338/20 در ج کر لیا ہے۔ گلی نمبر 8 مرضی پورہ کے رہایشی حاجی محمد ارشاد کا 22سالہ نوجوان بیٹا محمد سلطان جو کہ بشیر الیکٹرک ورکس جوئیہ روڑ پر الیکٹریشن کا کام کرتا تھا آج صبح سات بجے جب وہ کام کی غرض سے دوکان پر پہنچا تو دوکان کھولنے کیلئے جونہی دوکان کے شٹر کو چھوا تو شٹر میں کرنٹ کی موجودگی کے باعث جھٹکے سے دور جا گرا تو وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ پٹھان والا پھاٹک کے قریب بارہ سالہ بچہ ٹرین کی زد میں آ کر جانبحق ر یسکیو ذرائع کے مطابق پٹھان والا پھاٹک کے قریب ایک بارہ سالہ بچہ ٹرین کی زد میں آگیااطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی سکندر ولد محمد ساجد کا سر ٹرین نے کچل دیا جس سے وہ موقع پر جانبحق ھوگیا جانبحق بچے کا تعلق بستی گھیر سے بتایا جارھا ھے ریسکیو ٹیم نے نعش ورثہ کے حوالے کر دی۔
قتل / حادثات