کسانوں کو حکومتی سہولیات ترجیحی  بنیادوں پر فراہم کی جائیں‘ عبدالحئی دستی

   کسانوں کو حکومتی سہولیات ترجیحی  بنیادوں پر فراہم کی جائیں‘ عبدالحئی ...

  

مظفرگڑھ (بیورو رپورٹ‘ تحصیل رپورٹر) صوبائی مشیر برائے زراعت سردار عبدالحئی خان دستی نے کہا ہے کہ کسانوں اور(بقیہ نمبر12صفحہ 6پر)

 کاشتکاروں کو حکومت کی طرف سے فراہم کردہ سہولیات کو ترجیح بنیادوں پر میرٹ پرفراہم کی جائیں، کاشتکار خوشحال ہونگے تو ملک خوشحال ہوگا، یہ بات انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت کے آفس کے دورہ کے موقع پر کہی۔ انہوں نے نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹرشوکت علی عابد کو مظفرگڑھ تعیناتی پر مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ صوبائی مشیر نے ہدایت کی کہ ضلع کے کاشتکاروں کر رہنمائی کی جائے تاکہ فی ایکٹر پیداوار میں اضافہ ہو۔ کسانوں کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعتڈ ڈاکٹر شوکت علی عابد نے محکمہ زراعت کی سرگرمیوں، مختلف ترقیاتی منصوبوں، کپاس کی پیداوار اور سیلاب کی صورتحال پر بریفنگ دی جس پر صوبائی مشیر سردار عبدالحئی خان دستی نے اطمینان کا اظہار کی۔

دستی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -