ناقص آئل اور مردہ چوہے‘ ملتان میں پاپڑ فیکٹری سربمہر
ملتان (سٹاف رپورٹر)ناقص آئل اور مردہ چوہے‘ ملتان میں پاپڑ فیکٹری سربمہر‘فوڈ اتھارٹی نے مختلف شہروں میں مجموعی طور پر 16فوڈ یونٹس سیل‘37کو جرمانے‘285(بقیہ نمبر29صفحہ 6پر)
فوڈیونٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری کردئیے۔ تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیمز نے کارروائیاں کرتے ہوئے ملتان میں مسٹر کرسپو فوڈز،جنت فوڈز کو دوسری کمپنیز کی لیبلنگ کرنے،ناقص آئل سے پاپڑ تیار کرنے،تیارشدہ پاپڑ کے پاس مردہ چوہے پائے جانے پرفوڈپروڈکشن یونٹس کو سیل کر دیا گیا۔اسی طرح ملتان میں غلام یسین سوڈا واٹراورلیاقت علی سوڈا واٹر کو دوسری کمپنیوں کے نام سے بوتلیں تیار کرنے،سوڈا واٹر کی تیاری میں مصنوعی مٹھاس کا استعمال اور صفائی کے ناقص انتظامات پر سیل کر دیا گیا۔مزید ملتان میں عبدالحفیظ کریم سیپریشن یونٹ کو لیکٹوسکین ٹیسٹ رپورٹ سے کم غذائیٹ ثابت ہونے پر،لودھراں میں پاکستان بیکرز کو بیکری مصنوعات میں ناقابل سراغ اجزا کا استعمال کرنے پر سربمہر کردیاگیا‘بہاولنگر میں حلیب ملک کولیکشن سنٹر، ڈی جی خان میں رمضان کریانہ،عباس ہوٹل، شہزاد کریانہ، غفارہوٹل، لیہ میں حقنواز کریانہ سٹوراور ملک سپرسٹورکو لائسنس فیس کی عدم ادائیگی پرسیل کیاگیا۔ مزید براں ملتان میں 95،ساہیوال74،بہاولپور میں 82اور ڈی جی خان میں 141 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی۔ملتان میں 10، ساہیوال میں 8، بہاولپورمیں 9اور ڈی جی خان میں 10فوڈ یونٹس کو 276,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔
سربمہر