ملتان: ڈکیتی‘ چوری کی درجنوں وارداتیں‘ شہری لٹنے پر مجبور 

ملتان: ڈکیتی‘ چوری کی درجنوں وارداتیں‘ شہری لٹنے پر مجبور 

  

 ملتان (خصو صی رپورٹر)  ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔تفصیل کے مطابق تھانہ قطب پور (بقیہ نمبر30صفحہ 6پر)

کے علاقے عباس پورہ محمد عرفان سے دو مسلح ڈاکو اسلحہ کی نوک پر نقدی و موبائل مالیت66ہزار چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ بی زیڈ کے علاقے سدرن بائی پاس خورشید احمد سے دو نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر نقدی و موبائل سمیت موٹرسائیکل مالیت1لاکھ30ہزار لیگئے، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے احمد والا موڑ نوید سے تین افراد نے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل لیگئے، جھوک لشکر عبدالطیف کیگھر پانچ مسلح ڈاکو نے داخل ہوکر اہل خانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکر گھر سے نقدی و زیورات سمیت قیمتی سامان مالیت17لاکھ65ہزار چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ سٹی شجاعباد کے علاقے شاہد اقبال سے دو نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل لیگئے، تھانہ کینٹ کے علاقے فورٹ کالونی اظہار الحق کے ٹاور سے بیٹیریاں مالیت3لاکھ60ہزار، تھانہ چہلیک کے علاقے گھنٹہ گھر محمد عثمان کی موٹرسائیکل، کلمہ چوک سلیمان جیلانی کی جیب سے موبائل مالیت28ہزار، نواں شہر سے محمد اشرف کی موٹرسائیکل، ضلع کچہری لائبریریانچارج فاروق لطیف کے مطابق چار لیپ ٹاپ مالیت1لاکھ، تھانہ قطب پور کے علاقے فاروق پورہ تنزیل اقبال کی موٹرسائیکل، تھانہ ممتازا?باد کے علاقے شیر وانی کالونی محمد بلال کیگھر سے موبائل و بالیاں مالیت50ہزار، تھانہ شاہ شمس کے علاقے گلزیب کالونی محمد اقبال کی موٹرسائیکل، المصطفی کالونی محمد مسعود کیگھر سے سونا و لیپ ٹاپ مالیت4لاکھ10ہزار، جمال ٹاون شہزاد کیگھر سے موبائل و نقدی مالیت40ہزار، تھانہ گلگشت کے علاقے محمد شعیب، محمد اسامہ، تھانہ نیوملتان کے علاقے پاسپورٹ ا?فس عفان عباس، تھانہ پاک گیٹ حیدر علی کی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئی، تھانہ دولت گیٹ کے علاقے محمدیہ مدرسہ عبید الرحمن کی جیب سے موبائل مالیت35ہزار، تھانہ بستی ملوک کے علاقے اصغر کمال کے ہوٹل سے سامان مالیت1لاکھ 50ہزار، تھانہ قادر پور راں کے علاقے عنصر خان کیگھر سے نقدی 1لاکھ 61ہزار، مزمل بخش کیگھر سے نقدی و موبائل مالیت24ہزار، تھانہ صدر جلالپور کے علاقے صابرہ سلطانہ کے سرکاری سکول کی سولر پلیٹس مالیت35ہزار جبکہ تھانہ سٹی جلالپور کے علاقے فضا بی بی کے گھر سے نقدی50ہزار چوری ہوگئے۔

مجبور

مزید :

ملتان صفحہ آخر -