ترقیاتی سکیموں میں کوالٹی آف ورک یقینی بنا رہے ہیں‘ آصف مجید 

ترقیاتی سکیموں میں کوالٹی آف ورک یقینی بنا رہے ہیں‘ آصف مجید 

  

رحیم  یارخان(بیورو رپورٹ ) ایم پی اے چوہدری آصف مجید سے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما رانا محمدمنظورحسین خان کی ملاقات، علاقہ کے مسائل سے آگاہ اور انکے حل کی ضرورت پرزوردیا۔ ملاقات میں شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالہ سے (بقیہ نمبر15صفحہ 6پر)

بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ چوہدری آصف مجید نے کہاکہ تمام ڈویلپمنٹ سکیموں میں کوالٹی آف ورک کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ترقیاتی منصوبوں کو ماسٹر پلاننگ کے عین مطابق پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے متعقلہ محکموں کو آگاہ کردیا گیاہے اور وہ خود جاری منصوبوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے وزٹ کرچکے ہیں۔ گلشن عثمان، حسین آباد اورملحقہ آبادیوں میں اب تک کروڑوں روپے کے منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچ چکے ہیں اور مزید منصوبے فنڈز آنے پرشروع کئے جائیں گے۔ شہرمیں سیوریج سسٹم میں بہتری لانا اورصفائی ستھرائی کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے،شہر کے تمام وارڈز اورگلی محلوں میں ترقیاتی کاموں کا پلان تیارہے میگا سٹی پیکجز آنے سے شہرکی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا اورعرصہ درازسے رکے ہوئے کام پایہ تکمیل کو پہنچیں گے۔سیوریج لائنوں کی صفائی کے لیے میونسپل کارپوریشن کے ذمہ داران کو واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ شہریو ں کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے کسی قسم کی کمی کوتاہی اوررکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔پنجاب حکومت صوبہ کے تمام اضلاع میں ترقیاتی کاموں کے لیے گہری دلچسپی لے رہی ہے سابقہ حکومتوں نے صرف زبانی جمع خرچ کیا جبکہ پی ٹی آئی کی حکومت عملی طور پر کام کررہی ہے۔ رانا محمد منظور حسین خان نے چوہدری آصف مجید کی شہر کے ترقیاتی کاموں میں گہری دلچسپی لینے اورترقیاتی کام کروانے پرانکی کوششوں کو سراہا  اورانکاشکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ایم پی اے کو حسین آباد میں سیوریج لائنوں کی صفائی اوردیگر ترقیاتی کاموں کے حوالہ سے بتایا جس پرچوہدری آصف مجید نے اسکے حل کی یقین دہانی کرائی۔

آصف مجید

مزید :

ملتان صفحہ آخر -