میری منزل علیحدہ صوبہ اور ملتان میں سیکرٹریٹ کا قیام ہے‘ قیصرمہے 

میری منزل علیحدہ صوبہ اور ملتان میں سیکرٹریٹ کا قیام ہے‘ قیصرمہے 

  

ملتان(نیوز رپورٹر) چیئرمین تحریک آواز ملتان بریگیڈیئر(ر) قیصر علی مہے نے کہا کہ میری منزل علیحدہ صوبے اور ملتان میں سیکرٹریٹ کے مرکز کا قیام ہے۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے ملاقات کا مقصد علیحدہ (بقیہ نمبر16صفحہ 6پر)

صوبے اور سیکرٹریٹ کا مرکز ملتان میں بنوانے کے لئے جاری تحریک کی ہمایت حاصل کرنا ہے۔ این اے 154 سے الیکشن لڑوں گا لیکن مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فی الحال کوئی ادارہ نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ رانا ذیشان نون، میڈم رخصانہ انور، ملک سانول وینس اور دیگر رہنما موجود تھے۔ قیصر علی مہے نے مزید کہا کہ میں پہلی کامیاب ریلی کے بعد دوسری ریلی کی تیاریاں کر رہا ہوں۔ اس کے لئے رابطہ مہم جاری ہے۔ اگرچہ میں نے محرم الحرام کے بعد مشاورت کا عمل شروع کرنا تھا لیکن میرے حلقہ ۱ین اے 154 میں سیلاب کی تباہ کاریاں دن بدن زیادہ ہوتی جا رہی ہیں اور میرا زیادہ وقت سیالب متاثرین کے ساتھ گزر رہا ہے جیسے حالات بہتر ہوتے ہیں میں تحریک کے حوالے ا?ئندہ لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔ اس دوران میں قوم پرست سرائیکی جماعتوں سمیت تمام سٹیک ہولڈرز سے ملاقات جاری رکھوں گا۔ ملتان میری ماں دھرتی ہے اس سے غداری نہیں کر سکتا۔ میں اپنے مؤقف سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ ملتان کی دیواروں پر میرے خون سے یہ نعرہ لکھا جائے کہ نئے صوبے کا مرکز صرف ملتان ہوگا۔ انہوں نیکہا کہ علیحدہ صوبے کی تحریک گزشتہ 40 سال سے جاری ہے لیکن قوم پرست جماعتیں مذاکرات اور ا?ئینی راستہ اختیار نہیں کر رہیں۔ اس لئے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام سٹیک ہولڈرز اور چھوٹی بڑی سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات کروں گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ابھی اس بات کا حتمی فیصلہ نہیں کیا کہ میں نے کس جماعت سے الیکشن لڑنا ہے، لیکن اگر مشاورت کے بعد یہ فیصلہ ہوا کہ کسی سرائیکی جماعت کے پلیٹ فارم سے لڑا جائے تو میں اس کے لئے بھی تیار ہوں۔

قیصر مہے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -