میلسی: ساتھیوں کی فائرنگ سے قتل کا ملزم جاں بحق

 میلسی: ساتھیوں کی فائرنگ سے قتل کا ملزم جاں بحق

  

میلسی(سپیشل رپورٹر)تھانہ صدر پولیس نے میلسی کے وکیل طاہر شہزاد پیرزادہ کے مبینہ قاتل تحصیل چونیاں کے رہائشی مستنصر یٰسین عرف مٹھو ڈان کو پولیس حراست سے چھڑانے کے دوران اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کرنے والے نامعلوم قاتلوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیل کیمطابق تحصیل چونیاں کے رہائشی مستنصر یٰسین عرف مٹھو ڈان نے مبینہ طور پر میلسی بار کے رکن میاں طاہر شہزاد ایڈووکیٹ کی دوسری(بقیہ نمبر17صفحہ 6پر)

 بیوی کی ایماء پر اپنے 3 ساتھیوں کے ہمراہ دن دیہاڑے اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا صدر پولیس نے اندھے قتل کو ٹریس کرتے ہوئے ضلع قصور کے رہائشی ملزمان کو گرفتار کر لیا اور گذشتہ شب ملزم مستنصر یٰسین کو آلہ قتل اور واردات کے دوران استعمال ہونے والے موبائل فون کی برآمدگی کیلئے پولیس اسے موضع ارائیں واہن کے راجباہ چیلے واہن لے گئی کہ اسی دوران پولیس دعوے کے مطابق ایک کار آ کر رکی اور 3 افراد نے زیر حراست مذکورہ ملزم کو چھڑانے کی کوشش کی اور اس دوران اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے مستنصر یٰسین زخمی ہو کر دم توڑ گیا پولیس تھانہ صدر میلسی نے نامعلوم قاتلوں کیخلاف مقدمہ قتل درج کر لیا۔

جاں بحق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -