حکومت بارشوں کے نتیجے میں ہونیوالے نقصانات کا ازالہ کرے گی،اسد قیصر

حکومت بارشوں کے نتیجے میں ہونیوالے نقصانات کا ازالہ کرے گی،اسد قیصر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(بیورورپورٹ)سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرنے کہاہے کہ حکومت حالیہ بارشوں اورسیلاب کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگا رہی ہے،حکومت بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرے گی،مشکل وقت میں حکومت متاثرہ خاندانوں کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔انہوں نے کہاکہ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو اپنے علاقوں میں رہنے کی ہدایت کی ہے،بارشوں سے لوگوں کے جان اور املاک کا نقصان پہنچا ہے، اس ضمن میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمودخان سے بھی رابطہ ہواہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ضلع صوابی میں حالیہ بارشوں اورسیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر حالیہ بارشوں کے نتیجے میں چھت گرنے سے جاں بحق ہونیوالے 5 افراد کے لواحقین سے ملاقات کی،جاں بحق افراد کے کیلئے دعائے مغفرت کی،متاثرہ خاندان کو اسپیکر قومی اسمبلی نے 15 لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا۔سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاکہ قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو بلا رہے ہیں،قومی اہمیت کی قانون سازی پر ہم سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں پاکستان کی ترقی کے لیے مل کر کام کرنا ہے،امید ہے ایف اے ٹی ایف کے لے قانون سازی میں اپوزیشن اپنا مثبت کردار ادا کرے گی۔انہوں نے کہاکہ قومی نوعیت کے معاملات پر اپوزیشن اور حکومت کو اپنا کردار ادا کرنا وقت کااہم تقاضاہے۔ 
اسد قیصر 

مزید :

صفحہ اول -