عبدالعلیم خان نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کوسرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کر دی

 عبدالعلیم خان نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کوسرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کر دی

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)سینئر و وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کو اپنی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں بڑے شہروں کے لئے انسپیکشن ٹیموں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا، بالخصوص کھانے پینے کی اشیاء کیلئے مانیٹرنگ سخت کی جائے گی اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔اس امر کا فیصلہ سینئر و وزیر خوراک عبدالعلیم خان کی زیر صدارت پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا جس میں اتھارٹی کے چیئرمین عمر تنویر بٹ اور ڈائریکٹر جنرل عرفان میمن موجود تھے۔اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ ملاوٹ اور ناقص اشیاء کی فروخت کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کو کسی قسم کی رعائیت نہیں ملنی چاہیے،صوبے کے بڑے شہروں لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ،ملتان اور بہاولپور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی اپنے آپریشنز تیز کرے،ٹیمیں مکمل طور پر متحرک ہوں تاکہ عام شہریو ں میں اشیائے خوردونوش کے حوالے سے تحفظ کا احساس فروغ پائے۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی ڈویژنل ہیڈ کو آرٹرز کیلئے اپنے افسران اور عملے کی ری سٹرکچنگ کرے اور مختلف شفٹوں میں ڈیوٹیاں تفویض کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ معیاری اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیائے خوردونوش کی فراہمی ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور حکومت کسی کو اپنے ذاتی مفاد کے لئے دوسروں کی زندگیوں سے کھیلنے نہیں دے گی۔

عبدالعلیم خان

مزید :

صفحہ آخر -