پاکستان میں 24 گھنٹوں میں مزید5 اموات ریکارڈ،دنیا میں ہلاکتوں کی تعداد8لاکھ 78 ہزار806 تک پہنچ گئی

پاکستان میں 24 گھنٹوں میں مزید5 اموات ریکارڈ،دنیا میں ہلاکتوں کی تعداد8لاکھ 78 ...
پاکستان میں 24 گھنٹوں میں مزید5 اموات ریکارڈ،دنیا میں ہلاکتوں کی تعداد8لاکھ 78 ہزار806 تک پہنچ گئی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 5 اموات ہوئی جس سے تعدادبڑھ کر6 ہزار340 ہو گئی جبکہ دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد8لاکھ 78 ہزار806 تک پہنچ گئی ۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 5 اموات ہوئی جس سے تعدادبڑھ کر6 ہزار340 ہو گئی، ملک میں 24 گھنٹوں میںکورونا کے 513 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے تعداد2 لاکھ 98 ہزار25 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں صحت یاب مریضوں کی تعداد2 لاکھ82 ہزار553 ہو گئی ،سندھ میں ایک لاکھ30 ہزار253 اورپنجاب میں 97 ہزار118 کیسز رپورٹ ہوئے،خیبرپختونخوا36 ہزار498 اور بلوچستان میں کورونا کیسز کی تعداد13 ہزار157 ہو گئی،اسلام آباد15 ہزار726 ،آزادجموں و کشمیر 2 ہزار313اورگلگت میں تعداد2ہزار960 تک پہنچ گئی۔

خبرایجنسی کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد8لاکھ 78 ہزار806 تک پہنچ گئی،کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد2 کروڑ67 لاکھ84 ہزار832 ہو گئی،دنیا بھر میں کورونا کے ایک کروڑ88 لاکھ95 ہزار391 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

خبرایجنسی کے مطابق 24 گھنٹوں میں امریکا میں مزید1033 افراد ہلاک ہو گئے جس سے مجموعی تعدادایک لاکھ 92 ہزار111 ہو گئی، برازیل میں 855 ،چلی 72 ،ارجنٹائن262 اورمیکسیکو میں 513 اموات ریکارڈہوئیں،بھارت میں 1066 ،ایران میں 118 ،عراق84 اورترکی میں مزید53 ہلاکتیں ہوئیں،سعودی عرب33 ،بنگلہ دیش29 اورانڈونیشیا میں مزید82 افراد ہلاک ہوگئے،فلپائن میں 49 ،یوکرائن51 ،مراکو39 اورروس میں مزید121 افراد ہلاک ہوگئے،بولیویا میں 85 ،رومانیہ 47 ،آسٹریلیا59 اورہنڈراس میں 30 افراد چل بسے ،سپین 184 ،کولمبیا270 ،فرانس18 ، ایکواڈورمیں مزید26 افراد ہلاک ہوئے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -کورونا وائرس -