وزیراعظم کراچی کو اس کی خوبصورتی ،روشنیاں اوروقار کی بحالی کاآج اعلان کریں گے ،شہباز گل 

وزیراعظم کراچی کو اس کی خوبصورتی ،روشنیاں اوروقار کی بحالی کاآج اعلان کریں ...
وزیراعظم کراچی کو اس کی خوبصورتی ،روشنیاں اوروقار کی بحالی کاآج اعلان کریں گے ،شہباز گل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہبازگل نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کراچی کو اس کی خوبصورتی ،روشنیاں،وقار کی بحالی کاآج اعلان کریں گے ۔


وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہبازگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ آج کراچی کیلئے بڑا دن ،ایک نئے دور کا آغاز ہوگاوزیراعظم کراچی کو اس کی خوبصورتی ،روشنیاں،وقار کی بحالی کااعلان کریں گے ،شہبازگل کاکہنا ہے کہ کراچی کو گندا پانی، کچرے کا نظام دینے والے مافیا سے وزیراعظم نجات دلائیں گے ۔