ملک کے مختلف شہروں میں آج بھی بارش کا امکان

ملک کے مختلف شہروں میں آج بھی بارش کا امکان
ملک کے مختلف شہروں میں آج بھی بارش کا امکان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک کے بیشتر حصوں میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہو سکتی ہے۔مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ دیر، سوات، مالاکنڈ، بونیر، شانگلہ، کوہستان، ہری پور میں بارش متوقع ہے۔ ایبٹ آباد، مانسہرہ اور کرم ایجنسی میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

سندھ کی ساحلی پٹی کے بعض مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔ راولپنڈی، جہلم، چکوال، سیالکوٹ، گجرات اور نارووال میں بارش ہو گی۔ اس کے علاوہ گوجرانوالہ، لاہور، قصور، اوکاڑہ اور ساہیوال میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان اور ملتان میں بھی چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی ہے۔

مزید :

ماحولیات -علاقائی -اسلام آباد -