امریکاکے ڈیموکریٹ صدارتی امیدوارجوبائیڈن نے صدرٹرمپ کوفراڈیاکہہ ڈالا
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکاکے ڈیموکریٹ صدارتی امیدوارجوبائیڈن نے صدرٹرمپ کوفراڈیاکہہ ڈالا۔
امیدوارجوبائیڈن کا کہنا ہے کہ زندگی میں کسی شخص سے اتنامایوس نہیں ہواجتناٹرمپ سے ہوا،ٹرمپ سے متعلق جریدے میں شائع مضمون درست ہے تویہ انتہائی شرمناک ہے۔
جوبائیڈن نے کہاہے کہ ڈونلڈٹرمپ آخرولادیمرپیوٹن سے اس قدرخوفزدہ کیوں ہیں؟،کوئی بھی ملک امریکی انتخابات پراثرانداز ہورہاہوتویہ خودمختاری کی خلاف ورزی ہے،
ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار نے کہاکہ صدربناتوالیکشن میں مداخلت کاجواب دیاجائےگا،صدرٹرمپ کی ممکنہ طورپرکوشش یہی ہے کہ الیکشن ملتوی کردیئے جائیں۔