ایران میں کلورین گیس کادھماکا، 217 افراد زخمی
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران کے مغربی صوبے ایلام میں کلورین گیس دھماکے کے نتیجے میں 217 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق ٹریلر میں لدے گیس سلنڈرز میں دھماکا ڈرائیور کی لاپرواہی کی وجہ سے ہوا۔مقامی حکام نے بتایا کہ دھماکے کے بعد علاقے میں صورتحال اب قابو میں ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔