وزیراعلیٰ پنجاب نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی منظوری دیدی

وزیراعلیٰ پنجاب نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی ...
وزیراعلیٰ پنجاب نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی منظوری دیدی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی منظوری دیدی۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پالیسی اینڈ مانیٹرنگ بورڈ کا چوتھا اجلاس ہوا،اجلاس میں بورڈ کے تیسرے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کی گئی ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی منظوری دیدی، وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کہاہے کہ راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ 50 ارب روپے کا میگامنصوبہ ہے ،راولپنڈی کے لوگوں سے کیاگیا ہر وعدہ پورا کریں گے ،علاقے میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی ،ایسامیکنزم تشکیل دیاجائے کہ پی پی پی موڈ کے منصوبوں کو جلد شروع کیا جاسکے اس ضمن میں قانونی پہلوﺅں کو بھی مدنظر رکھاجائے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -