سنتھیارچی نے وزارت داخلہ کا ویزا میں توسیع نہ دینے کا نوٹیفکیشن چیلنج کردیا

سنتھیارچی نے وزارت داخلہ کا ویزا میں توسیع نہ دینے کا نوٹیفکیشن چیلنج کردیا
سنتھیارچی نے وزارت داخلہ کا ویزا میں توسیع نہ دینے کا نوٹیفکیشن چیلنج کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی خاتون شہری سنتھیارچی نے وزارت داخلہ کا ویزا میں توسیع نہ دینے کا نوٹیفکیشن اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کردیا,درخواست میں سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کو فریق بنایاگیاہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سنتھیارچی نے وکیل عمران فیروز کے ذریعے اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی،سنتھیارچی کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا ہے کہ متعلقہ دستاویزات فراہم کرنے کے باوجود وزارت داخلہ نے توسیع مستردکی ،عدالت سے استدعا ہے کہ وزارت داخلہ کو ورک ویزا میں توسیع کا حکم دیاجائے ۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -