لاپتہ شہری کیس ،سندھ ہائیکورٹ نے سلمان خان کی گرفتاری غیرقانونی قراردیدی

لاپتہ شہری کیس ،سندھ ہائیکورٹ نے سلمان خان کی گرفتاری غیرقانونی قراردیدی
لاپتہ شہری کیس ،سندھ ہائیکورٹ نے سلمان خان کی گرفتاری غیرقانونی قراردیدی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ شہری کیس میں سلمان خان کی گرفتاری غیرقانونی قراردیدی،عدالت نے ایس ایس پی آپریشنز کو سلمان خان کی گرفتاری کی مکمل تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے غیرقانونی گرفتاری پر متعلقہ پولیس افسروں کیخلاف سخت کارروائی کاحکم دیدیا۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ شہری کے کیس میں بڑا حکم جاری کردیا،عدالت نے محمود آباد کے مکین سلمان خان کی گرفتاری غیرقانونی قراردیدی،عدالت نے ایس ایس پی آپریشنز کو سلمان خان کی گرفتاری کی مکمل تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے غیرقانونی گرفتاری پر متعلقہ پولیس افسروں کیخلاف سخت کارروائی کاحکم دیدیا،عدالت نے سلمان خان کےخلاف درج مقدمہ بھی ختم کرنے کاحکم دیدیا۔عدالت نے قانون نافذکرنے والے اداروں نے کلیئرہونے پر رہا کردیا،قومی اداروں نے رہا کیاتو پولیس نے جھوٹا مقدمہ درج کردیا، عدالت نے منیر نیازی کا شعر بھی حکم نامے کاحصہ بنادیا۔

اک اور دریا کاسامناتھامنیر مجھ کو۔۔۔ایک دریا کے پاراتراتو میں نے دیکھا

عدالت نے کہ غریب مزدور کو اس شعر کامطلب نہیں معلوم مگر ہمیں آئین پر عملدرآمد کراناآتا ہے،عدالت نے کہاکہ آئین ریاسی جبر کے خلاف ہر شہری کو تحفظ دیتا ہے ۔عدالت نے سلمان خان کے گھرپر حکومتی خرچ پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کاحکم دیتے ہوئے کہاکہ اگرکیمرہ خراب ہواتو متعلقہ پولیس افسروں کے خلاف کارروائی ہوگی ۔

تحریری حکم نامہ میں کہاگیا ہے کہ رات 2 بجے گرفتارکیاگیا اورصبح عدالت میں پیش کردیاگیا،صاف ظاہر ہے کہ من گھڑت کیس تھا اس لئے ایس ایچ او کاحلفیہ بیان طلب کیاگیا،ایس ایچ او نے تسلیم کیا وہ مغوی کو جانتا ہے کسی جرم میں ملوث نہیں رہا،شناختی کارڈ برآمدگی سے قانون نافذ کرنے والوں پر گرفتاری کاالزام ثابت ہوتا ہے۔سلمان خان کے اہلخانہ نے 15 اگست کو درخواست دائر کی تھی ،شہری کو 9 اگست کو گرفتار کیاگیااور22 اگست کو گرفتاری ظاہر کی گئی ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -