سندھ حکومت نے شہر قائد کو تباہ کردیا، کراچی کے عوام کو سندھ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے ،شبلی فراز

 سندھ حکومت نے شہر قائد کو تباہ کردیا، کراچی کے عوام کو سندھ حکومت کے رحم و ...
 سندھ حکومت نے شہر قائد کو تباہ کردیا، کراچی کے عوام کو سندھ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے ،شبلی فراز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ سندھ حکومت نے 12 سالہ طویل اقتدار میں شہر قائد کو تباہ حال کیا، کراچی کے عوام کو سندھ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے ۔


وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ کراچی پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے ،کراچی کے مسائل ہمارے مسائل ہیں ، کراچی کے عوام کو سندھ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے ،سندھ حکومت نے 12 سالہ طویل اقتدار میں شہر قائد کو تباہ حال کیا،انہوںنے کہاکہ عمران خان کراچی کی رونقیں اور بطور صنعتی شہر شناخت بحال کرنے کیلئے پرعزم ہیں ۔