کورونا وائرس میں کمی،اسلام آبادہائیکورٹ اورماتحت عدالتوں کے پرانے اوقات کاربحال 

کورونا وائرس میں کمی،اسلام آبادہائیکورٹ اورماتحت عدالتوں کے پرانے اوقات ...
کورونا وائرس میں کمی،اسلام آبادہائیکورٹ اورماتحت عدالتوں کے پرانے اوقات کاربحال 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا وائرس میں کمی پر اسلام آبادہائیکورٹ اورماتحت عدالتوں کے پرانے اوقات کاربحال کردیئے گئے ۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ کی ہدایت پر ڈپٹی رجسٹراراسلام آبادہائیکورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا،نوٹیفکیشن کے مطابق پیرسے جمعرات تک ہائیکورٹ میں عدالتی اوقات کار صبح 9 سے ڈھائی بجے تک ہوں گے جبکہ جمعہ کے روز عدالتی اوقات کار صبح 9 سے 12 بجے تک ہوں گے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائیکورٹ میں پیرسے جمعرات تک دفتری اوقات صبح ساڑھے 8 سے ساڑھے3 بجے تک ہوں گے ،جمعہ کو دفتری اوقات کار صبح ساڑھے 8 سے ساڑھے 12 بجے تک ہوں گے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -