ریاست کے تمام عناصر کی جانب سے کورونا سے نمٹنے کیلئے کاوشیں کی گئیں ،یہ ہی طریقہ کار کراچی کے مسائل کو حل کرنے کیلئے رکھا جائے ، اسد عمر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستا ن آن لائن)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہاہے کہ ریاست کے تمام عناصر کی جانب سے کورونا سے نمٹنے کیلئے کاوشیں کی گئیں ،یہ ہی طریقہ کار کراچی کے مسائل کو حل کرنے کیلئے رکھا جائے ۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ ریاست کے تمام عناصر کی جانب سے کورونا سے نمٹنے کیلئے کاوشیں کی گئیں ،یہ ہی طریقہ کار کراچی کے مسائل کو حل کرنے کیلئے رکھا جائے ۔انہوں نے کہاکہ کورونا کیخلاف کامیابی کو عالمی سطح پر سراہاگیا،اب ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کی بحالی بھی ہوگی ،پاکستان کی فتوحات کاآغاز ہو چکا ہے