عمرکوٹ سے ملحقہ گائوں لیلا کرم میں آسمانی بجلی گرنے سے تین افراد ہلاک

عمرکوٹ سے ملحقہ گائوں لیلا کرم میں آسمانی بجلی گرنے سے تین افراد ہلاک
عمرکوٹ سے ملحقہ گائوں لیلا کرم میں آسمانی بجلی گرنے سے تین افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر)عمرکوٹ سے ملحقہ تھر کےگاؤں لیلا کرم میں آسمانی بجلی گرنےسےتین افراد ہلاک ہوگئے , عمرکوٹ تھر سے ملحقہ گاؤں لیلاکرم  سے ملنے والی اطلاعات مطابق گاؤں میں جاری بارش کےدوران آسمانی بجلی گرنے سے مال مویشی چرانے والا چرواہا نصراللہ راجڑ دودیگرافرادجن میں  مبارک شر اور ناصر علی شر سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے . یہ امر قابل ذکر ہےکہ حالیہ بارشوں میں ضلع تھرپارکر اور عمرکوٹ ضلع سے ملحقہ تھر میں آسمانی بجلی گرنے متعدد واقعات ہوچکے ہیں جن میں کئی انسانی  ہلاکتیں ہوئی ہے تھر میں آسمانی بجلی گرنے سے سینکڑوں مویشی بھی ہوئے ہیں.