نیب کی کارروائی ، ایل ڈی اے کے سابق چیف انجینئر کو دوسری مرتبہ گرفتار کرلیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے سابق چیف انجینئر اسرار سعید کو گرفتار کرلیا، اطلاعات کے مطابق اسرار سعید کو نالہ کرپشن کیس میں گرفتار کیاگیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق اسرار سعید کو نیب کی ٹیم نے رہائش گاہ کے قریب سے حراست میں لیا ، وہ اس سے پہلے بھی آشیانہ اقبال کیس میں نیب کی حراست میں رہ چکے ہیں۔