پہلے علاج کرائیں پھر وطن واپس جائیں ،خاندان اورپارٹی قیادت کا وطن واپسی کے حوالے سے نوازشریف کو مشورہ 

پہلے علاج کرائیں پھر وطن واپس جائیں ،خاندان اورپارٹی قیادت کا وطن واپسی کے ...
پہلے علاج کرائیں پھر وطن واپس جائیں ،خاندان اورپارٹی قیادت کا وطن واپسی کے حوالے سے نوازشریف کو مشورہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف نے عدالتی فیصلے پر فیملی اورپارٹی قیادت سے مشاورت مکمل کرلی ہے،خاندان اورپارٹی قیادت نے مشورہ دیا ہے کہ پہلے علاج کرائیں پھر وطن واپس جائیں ،نوازشریف کے وطن واپس نہ آنے کاامکان ہے۔
نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف اسلام آبادہائیکورٹ کے فیصلے پر فیملی اور پارٹی قیادت سے مشاورت مکمل کرلی ہے،نوازشریف نے عدالتی فیصلے پر قانونی ٹیم سے بھی مشاورت کی۔ذرائع کاکہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے وطن واپس نہ آنے کاامکان ہے، خاندان اورپارٹی قیادت نے مشورہ دیاہے کہ پہلے علاج کرائیں پھر وطن واپس جائیں۔
واضح رہے کہ اسلام آبادہائیکورٹ کے دورکنی بنچ نے نوازشریف کو سرنڈر کرنے کاحکم جاری کر رکھا ہے ۔