اسلام آ باد میں سر کاری فنڈز سے مندر کی تعمیر کا معا ملہ، وزارتِ مذہبی امور کی درخواست پر کارروائی شروع، تحقیقات کا آغاز کردیا گیا

اسلام آ باد میں سر کاری فنڈز سے مندر کی تعمیر کا معا ملہ، وزارتِ مذہبی امور کی ...
اسلام آ باد میں سر کاری فنڈز سے مندر کی تعمیر کا معا ملہ، وزارتِ مذہبی امور کی درخواست پر کارروائی شروع، تحقیقات کا آغاز کردیا گیا

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلام آ باد میں سر کاری فنڈز سے مندر کی تعمیر کے معا ملہ پراسلامی نظریاتی کونسل نے وزارتِ مذہبی امور کی درخواست پر کاروائی شروع کر د ی ہے۔ 

روزنامہ جنگ کے مطا بق اسلامی نظریاتی کونسل کے ”شعبہ تحقیق“ نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ”شعبہ تحقیق“ ہر زاویئے سے اپنی تحقیقات مکمل کر کے کونسل اجلاس میں پیش کریگا۔ ذرائع کے مطا بق ”شعبہ تحقیق“ نے نادرا سے ہندو برادری کا ڈیٹا طلب کر لیا ہے۔”شعبہ تحقیق“ نے سی ڈی اے سے بھی متعلقہ معلومات طلب کر لی ہیں۔ 

یہ امر قابل ذکر ہے کہ اسلام آباد میں سر کاری فنڈز مندر تعمیر سے متعلق وزارتِ مذہبی امور نے کونسل سے رائے مانگی تھی۔ کئی جید علمائے کرام نے سوال اٹھایا تھا کہ شرعی طور پر مندر کی تعمیر کیلئے سر کاری فنڈز کے استعمال کی اجازت نہیں ہے۔ 

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -