وزارت داخلہ نے پاکستان میں موجود غیرملکیوں کو خوشخبری سنادی، بڑا ریلیف مل گیا

وزارت داخلہ نے پاکستان میں موجود غیرملکیوں کو خوشخبری سنادی، بڑا ریلیف مل ...
وزارت داخلہ نے پاکستان میں موجود غیرملکیوں کو خوشخبری سنادی، بڑا ریلیف مل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزارت داخلہ نے ان غیرملکی شہریوں کے ویزوں میں 15 روزہ رعایتی توسیع کردی ہے جن کے ویزوں کی معیاد 15 مارچ 2020 کو ختم ہوچکی تھی۔

روزنامہ پاکستان کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق متعلقہ اتھارٹی نے ان غیرملکی شہریوں کے ویزوں میں مزید 15 دن کی رعایتی توسیع کردی ہے۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ توسیع ان تمام غیرملکیوں کے لیے ہے جو 15 مارچ 2020 کو ویزے کی معیاد ختم ہونے کے بعد ملک میں موجود ہیں۔

وزارت داخلہ نے کہا کہ 15 روزہ رعایتی توسیع کا آغاز یکم ستمبر سے ہوگا اور تمام نئے درخواست گزاروں کو 16 ستمبر کے بعد حکومت پاکستان کے مقرر کردہ جرمانے ادا کرنے ہوں گے۔